کلبھوشن جادھو کو رہا نہ کرنے کا فیصلہ قابل ستائش: عمران خان

 

کلبھوشن جادھو کو رہا نہ کرنے کے بین الاقوامی عدالت کے فیصلے کو پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے سراہا ہے۔عمران خان نے جمعرات کو ٹویٹ کر کہا’ہم کمانڈرکلبھوشن جادھو کو رہا نہ کرنے اور ہندوستان نہیں بھیجنے کے بین الاقوامی عدالت کے فیصلے کی تعریف کرتے ہیں۔ وہ پاکستان کے خلاف کئے گئے جرائم کے ملزم ہیں۔ پاکستان اس معاملے میں قانون کے مطابق آگے بڑھے گا‘‘۔

Image result for kulbhushan Jadhav

دوسری طرف ہندوستان نے عالمی عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے جس میں جادھو کی موت کی سزا کا جائزہ لینے اور انہیں سفارتی رسائی فراہم کرنے کو کہا گیا ہے۔

Image result for kulbhushan Jadhav

قابل ذکر ہے کہ بین الاقوامی عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ پاکستان کو ہندوستانی شہری کی سزائے موت کا جائزہ لینا چاہئے جو پاکستان کی ایک فوجی عدالت نے جاسوسی اور دہشت گردی کے الزام میں سنائی ہے۔ جج عبدالقوی احمد یوسف کی صدارت والیعدالتی بنچ نے جادھو کو قصوروار ٹھہرائے جانے اور انہیں سنائی گئی سزا کا مؤثر طور پرجائزہ لینے کا حکم دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *