iftar

نئی دہلی:خدائی خدمت گار کے تحت ’سب کا گھر‘میں گھروں میں کام کرنے والی خواتین کو افطار پارٹی دی گئی جس میں سینکڑوں خواتین نے شرکت کی ۔افطار و طعام کے بعد خدائی خدمت گار کی جانب سے تمام خواتین کو افطار کٹ تقسیم کی گئی۔اس میں موقع پر خدائی خدمت گار اور رہنما فاؤنڈیشن کے صدر سید تحسین احمد نے کہا کہ یہ وہ خواتین ہیں جو ہمارے سماج کے ہر گھر کو سجاتی ہیں سنوارتی ہیں اور گھر کا ہر کام کرتی ہیں اس کے عوض ان کو اتنے بھی پیسے نہیں ملتے ہیں کہ وہ اپنے خاندان کے کھانے پینے کا صحیح طریقے سے انتظام کر سکیں جب کہ وہ ہمارے سماج کی لائف لائن ہیں۔
افسوس ناک بات یہ ہے کہ ہمارے سماج لوگوں کو یہ بھی توفیق نہیں ہوتی ہے کہ جہاں وہ سال بھر ہماری خدمت کے لئے کھڑی رہتی ہیں وہیں ہم بھی رمضان اور عید سعید کے موقعے سے ان کی اور ان کے خاندان کو عزت و احترام کے ساتھ ان کو دعوت دے کر اسلام کے تعلیمات مساوات کا نمونہ پیش کریں۔لیکن افسو س کے انہیں دعوتوں پر بلانا تو دور کی بات ہے اگر وہ شدید بیمار بھی ہو جائیں تو ان کی عیادت کرنے میں ہم اپنی توہین سمجھتے ہیں۔یہ گھریلو خادمائیں معاشی بدحالی کے باوجود وہ سڑکوں پر بھیک مانگنے یا کوئی غلط راستہ اختیار کرنے کے بجائے وہ گھروں میں برتن دھو کر اور جھاڑو پوچھا لگاکر حلال رزق سے اپنی ضرورتوں کو پوری کرنے کی کوشش کرتی ہیں ۔خدائی خدمت گار ان کے اس عمل اور جذبے کو سلام کرتی ہے اور ان کی حوصلہ افزائی کرتی ہے ۔خدائی خدمت گار ہر سال رمضان المبارک میں ان کی حوصلہ افزائی کے لئے ان کی دعوت افطار تو دیتی ہی ہے اس کے علاوہ سال بھر ان کے مسائل ،ان کے بچوں کی تعلیم کے مسائل اور ان کی بیماری وغیرہ کے علاوہ ان کی زندگی کے دیگر معاملات کو بھی حل کرنے کی کوشش کرتی ہے ۔خدائی خدمت گار نے ایک ٹیم تشکیل دی ہے جس کے انچارج انعام الرحمٰن ہیں ۔جو انکے تمام طرح کے مسائل کے ساتھ ساتھ ان کا آدھار کارڈ ،راشن کارڈ وغیرہ بنوانے کا کام کررہے ہیں ۔اس کے علاوہ ان کے خاندان کے کسی فرد کو پولیس اٹھا کر لے جاتی ہے تو ان کی قانونی رہنمائی کے ساتھ ساتھ ان کی بھر پور مدد کی جاتی ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here