ڈیوڈ ملر نے کی پاکستانی کھلاڑی شعیب ملک کے ریکارڈ کی برابری

Share Article

جنوبی افریقہ کے بلے باز ڈیوڈ ملر نے ٹی -20 بین الاقوامی میچوں میں سب سے زیادہ کیچ پکڑنے کے پاکستانی کھلاڑی شعیب ملک کے ریکارڈ کی برابری کر لی ہے۔

ملر نے یہ کامیابی اتوار کو بھارتی آل کھلاڑی ہاردک پانڈیا کا کیچ پکڑ کر حاصل کی۔ 30 سالہ ملر نے ہندوستانی اننگز کے 20 ویں اوور کی دوسری گیند پر لانگ آن پر ہاردک پانڈیا کا کیچ پکڑا۔ ملر نے اب ایک فیلڈر کے طور پر 72 میچوں میں 50 کیچ لپکے ہیں جبکہ شعیب ملک نے 111 ٹی -20 میچوں میں اتنے ہی کیچ پکڑے ہیں۔ ملر نے ملک کے مقابلے میں 39 میچ کم کھیلے ہیں۔

جنوبی افریقہ کے سابق بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز 78 میچوں میں 44کیچوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں، وہیں، نیوزی لینڈ کے راس ٹیلر نے 90 میچوں میں اتنے ہی کیچ پکڑیںہیں۔ ان کے بعد نمبر آتا ہے، ہندوستانی کھلاڑی سریش رائنا کا۔ رائنا نے 78 میچوں میں 42 کیچ لپکے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ جنوبی افریقہ نے تیسرا اور آخری ٹی -20 میں 135 رنز کے معمولی ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 16.5 اووروں میں ایک وکٹ کے نقصان پرہی جیت حاصل کر لی اور تین میچوں کی سیریز میں 1-1 کی برابری حاصل کر لی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *