ساس کی موت سے خوش ہوئی بہوکو شوہر نے موت کے گھاٹ اتارا

Share Article

daughter-in-law

مہاراشٹر کے کولہاپور میں ایک سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک شخص نے اپنے بیوی کا قتل اس لیے کر دیا کیونکہ اس کی بیوی اپنی ساس کی موت سے خوش تھی۔ بس یہی بات شوہر کو ناگوار گزری اور اس نے بیوی کو دوسرے منزل سے دھکا دے دیا، جس سے اس کی موت ہو گئی۔

daughter-in-law-1

شوہر سندیپ لوکھنڈے نے پولیس کو بتایا تھا کہ اس کی بیوی شبھانگی لوکھنڈے (35) نے ساس مالتی لوکھنڈے (70) کی موت کے غم میں خودکشی کر لی ہے۔ جب پولیس نے تفتیش آگے بڑھائی توحقیقت سامنے آ گیا۔ شبھانگی کی موت کی تفتیش کرنے پر پتہ چلا کہ اس کے شوہر نے اس کا قتل کردیا کیونکہ وہ اس کی ماں کی موت پر خوشی منا رہی تھی۔ اسی بات سے ناراض ہو کر ملزم سندیپ نے اپٹے نگر اپنے مکان کی دوسری منزل کی بالکنی سے اسے نیچے دھکیل دیا۔ سندیپ اب پولیس حراست میں ہے اور اس نے اپنا جرم قبول کر لیا ہے۔

پولیس نے کہا کہ تحقیقات میں سندیپ نے اپنا جرم قبول کر لیا ہے، پولیس نے بتایا کہ اس کی بیوی اس کی ماں کی موت سے خوش تھی اسی سے میں ناراض آکر اس قتل کر دیا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *