دارالعلوم زکریا دیوبند نے1800طلباء کو امدادی داخلہ دینے کا کیا اعلان

Share Article

 

دیوبند میں اس وقت طالبان علوم نبویہ کا ہجوم ہے اور ملک کے مختلف گوشوں سے داخلہ کی خواہش لیکر طلباء عزیز یہاں پوری محنت و لگن کے ساتھ تیاریاں میں مصروف ہیں، حالانکہ دارالعلوم دیوبند اور دارالعلوم وقف دیوبند میں داخلہ فارم کی تقسیم کا سلسلہ ختم ہونے کے بعد بڑی تعداد میں طلباء فارم نہ ملنے کے سبب مایوس بھی ہے،لیکن اس دوران جی ٹی روڈ پرواقع دیوبند کی ممتاز دینی درسگاہ دارالعلوم زکریا دیوبند(عربک میڈیم) نے ایک ہزار آٹھ سو طلباء کو امدادی داخلہ دینے کااعلان کیاہے ،جس میںدورہ حدیث شریف کے چھ سو طلباء شامل ہیں،ادارہ میں داخلہ فارم کی تقسیم شروع ہوگئی ہے۔

 

 

نامہ نگار سے گفتگو کے دوران دارالعلوم کریا دیوبند کے مہتمم مفتی محمد شریف خان قاسمی نے بتایا کہ دارالعلوم زکریا دیوبند کی مجلس تعلیمی نے اس مرتبہ ادارہ میں طلباء کی تعداد میںاضافہ کرتے ہوئے پندرہ سو سے بڑھاکر ایک ہزار آٹھ سو(1800) طلباء کو امدادی داخلہ دینے کا فیصلہ کیاہے۔ مفتی شریف خان قاسمی نے کہاکہ دارالعلوم زکریادیوبند(عربک میڈیم) اپنے بزرگوں اور اکابرین کے قائم کردہ اصولوں پر کاربند ہوکر طلباء کی دینی، علمی اور اصلاحی تربیت کا فریضہ انجام دے رہاہے۔ انہوںنے خوشی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ بہت کم عرصہ میں دارالعلوم زکریا نے نمایاں اورممتاز حیثیت حاصل کی ہے، جس کے سبب ادارہ میں سال در سال طلباء کی تعداد میں اضافہ کیاجارہاہے۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ سال بھی ادارہ کی مجلس تعلیمی نے تین سو اضافی طلباء کو داخلہ دیا تھا جبکہ اس مرتبہ بھی مزید تین سو طلباء کو داخلہ دینے کا فیصلہ کیاگیاہے اور اس سال ادارہ میں کل 18؍ سو(ایک ہزار آٹھ سو)طلباء کو امددی داخلہ دیا جائیگا۔

 

 

انہوںنے بتایاکہ دورہ حدیث شریف میں چھ سو طلبا ء کو داخل کیاجائیگا، ادارہ میں داخلہ فارم کی تقسیم کا سلسلہ شرو ع ہوگیا ہے، آئندہ 11؍ شوال (سنیچر) سے داخلہ امتحان شروع ہونگے اور 20؍شوال تک جاری رہے گیں ،جس کے بعد داخلہ کی تمام کارروائیوںکو مکمل کرکے شوال کے آخری ایام میں تعلیمی سال کا آغاز ہوجائیگا۔ وہیں جامعہ امام محمد انور شاہ اور جامعۃ الشیخ حسین احمد مدنی میں بھی داخلہ فارم کی تقسیم کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، جہاں میں 15؍ جون سے داخلہ امتحان شروع ہونگے ۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *