داروغہ کی بیوی نے پھانسی لگا کر دی جان

Share Article

 

شہر کے کنپو تھانہ علاقہ کے آرمی کی بجریا داروغہ کی بیوی نے گزشتہ دیر رات کو پھانسی لگا کر خود کشی کر لی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور تحقیقات کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے ۔

 

کمپو پولیس نے بتایا کہ آرمی بجریا ساکن سنیل منڈیلیا سب انسپکٹر ہیں اور اب جبل پور میں تعینات ہیں۔ ہفتہ اتوار کی درمیانی رات اس کی 25 سالہ بیوی شپرا راج نے پھانسی لگا کر جان دے دی۔ اتوار کو صبح واقعہ کا پتہ چلتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور معاملے کی جانچ شروع کی۔ پولیس نے میکے والوں کو اطلاع دی۔ اطلاع ملتے ہی میکے کے لوگ بھی آ گئے۔ متوفی کے بھائی نے الزام لگاتے ہوئے بتایا کہ مرنے والی کو اس کا شوہر جہیز کے لئے ہراساں کر کے طلاق کی دھمکی دیتا تھا۔ ساتھ ہی بتایا کہ ایک سال پہلے ہی انہوں نے شادی کی تھی اور شادی میں جو بھی جہیز مانگا تھا وہ دیا تھا، اس کے بعد بھی وہ مسلسل جہیز کا مطالبہ کر رہے تھے۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے نکوائری شروع کر دی ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *