کبوتربازی معاملے میں گلوکاردلیرمہندی کودوسال قیدکی سزا

Share Article
daler-mehndi
پوپ گلوکاردلیرمہندی کو2003کے کبوتربازی معاملے میں پنجاب کی پٹیالہ کورٹ نے قصوروارقراردیاہے۔انہیں غیرقانونی طریقے سے لوگوں کوغیرملک بھیجنے کے معاملے میں قصوارپایاگیاہے۔دلیرمہندی کو2سال قیدکی سزاسنائی گئی ہے۔پولس نے دلیرمہندی اوران کے بھائی کوحراست میں لے لیاہے۔عیاں رہے کہ دلیرمہندی اوران کے بھائی شمشیرسنگھ پرالزام تھاکہ انتظامیہ کودھوکے میں رکھ کرکچھ لوگوں کواپنی ٹیم میں ساتھ لیکربیرون ملک گئے تھے۔اس کے لئے انہوں نے کافی رقم بھی وصولی تھی۔
وہ 1998اور1999میں دوبارامریکہ گئے تھے ۔اس دوران وہ 10لوگوں کوامریکہ لے گئے تھے اوروہیں چھوڑدیا۔جس میں وہ ایک بارایک ادکارہ کے ساتھ گئے تھے اوران کے ساتھ تین لڑکیاں بھی گئی تھیں،جووہیں رک گئیں۔اس کے بعد1999میں دونوں بھائی امریکہ گئے اوروہاں تین لڑکوں کوچھوڑدیا۔

 

یہ بھی پڑھیں   محمد سمیع آئی پی ایل کھیلیں گے یا نہیں ، فیصلہ آج
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *