داداصاحب پھالکے ایوارڈ یافتہ معروف فلم ڈائریکٹر مرنال سین کا انتقال

Share Article
mrinal-sen
داداصاحب پھالکے ایوارڈ یافتہ معروف فلم ڈائریکٹر مرنال سین کا 95سال کی عمرمیں اتوار کو کولکاتہ میں انتقال ہوگیا۔مرنال سنگھ نے کولکاتہ میں اپنے گھرپرہی آخری سانس لی۔ مرنال سین کا انتقال دس بجے کے قریب کولکاتہ کے جنوبی علاقہ کے بھوانی پور واقع رہائش گاہ پر دل کا دورہ پڑنے سے ہوا۔بتایاجارہاہے کہ وہ طویل عرصہ سے کئی بیماریوں سے متاثر تھے۔انھیں سال 2005میں ’پدم وبھوشن ‘سے نوازا گیاتھا۔
مرنال سین نے سال1955میں اپنی پہلی فیچرفلم ’رات بھر‘ بنائی تھی۔ان کی اگلی فلم ’نیل آکاشورنیچے‘نے ان کومقامی پہنچان دی اوران کی تیسری فلم ’بائشے شراون ‘نے ان کوبین الاقوامی پہچان دلائی ۔ان کی زیادہ ترفلمیں بنگلازبان میں ہیں۔ہندستانی سنیما میں نمایاں خدمات کیلیے مسٹر سین کو 16بار قومی انعامات سے نوازا گیا۔انھیں پدم بھوشن اور داداصاحب پھالکے ایوارڈ کے علاوہ کئی اہم انعامات سے بھی نوازا گیا۔آپ کوبتادیں کہ مرنال سین کا جنم 14مئی 1923میں فریدپور نامی شہرمیں (جواب بنگلہ دیش میں ہے) ہواتھا۔

 

 

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *