ڈی شیو کمار کو اسپتال سے چھٹی

Share Article

 

سینے اور پیٹھ میں درد کی شکایت کے بعد جمعہ کی شام اپولو اسپتال میں داخل کانگریس کے ڈی شیو کمار کو اتوار صبح اسپتال سے چھٹی دے دی گئی۔ ڈسچارج ہونے کے بعد صحافیوں سے انہوں نے کہا کہ میں اب بہتر ہوں، لیکن ڈاکٹروں نے اگلے دو ہفتوں کے لئے مکمل آرام کرنے کو کہا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ شیو کمار کو کرناٹک رکشنا ویدکے کے ریاستی پروگرام میں حصہ لینے کے دوران سینے اور پیٹھ میں درد کی شکایت ہوئی تھی۔ منی لانڈرنگ معاملے میں گرفتار کئے جا چکے ڈی شیو کمار حال ہی جیل سے چھوٹے ہیں۔ شیو کمار کو ای ڈی نے منی لانڈرنگ کے معاملے میں تین ستمبر کو گرفتار کیا تھا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *