اڑیسہ میں ’تتلی‘ طوفان کاقہر

Share Article
odisha
اڑیسہ کے گجپتی ضلع میں تتلی طوفان کے بعد ہوئی شدیدبارش کے باعث لینڈ سلائڈ سے کم سے کم 12لوگوں مرنے کی خبرہے، جبکہ چارلوگ لاپتہ بتائے جارہے ہیں۔یہ جانکاری خصوصی ریلیف آفسر بی پی سیٹھی نے ہفتہ کودی ۔انہو ں نے بتایاکہ یہ حادثہ اس وقت ہواجب جمعہ کی شام شدیدبارش کے بعد کچھ دیہی لوگوں نے ایک گوفانماجگہ میں پناہ لی تھی۔انہوں نے بتایاکہ گجپتی ضلع کے برگھارا گاؤں میں تیزبارش کے بعد لینڈ سلائڈ سے قریب 12لوگوں کی مرنے کی خبرہے۔
اس کے علاوہ تتلی طوفان کے بعد اڑیسہ کے مختلف حصوں میں شدید بارش کی وجہ سے الگ الگ واقعات میں اب تک 9لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔بتایاجارہاہے کہ گجپتی ضلع میں لاونیہ گڑھ گاؤں میں ایک ماربل فیکٹری میں دیوار گرجانے کو وجہ سے میاں بیوی کی موت ہو گئی۔ اسی طرح کاشی نگر کے ڈھی ڈھی گڈا گاؤں میں دیوار گرنے کی وجہ سے ایک بزرگ خاتون کی موت ہو گئی ہے۔ نیاگڑھ ضلع میں شدید بارش کی وجہ سے دو لوگوں کی موت ہو ئی ہے۔ ان میں سے ایک شخص کی شناخت ابھیمنیو ماجھی کے طور پر ہوئی ہے جبکہ دوسرے شخص کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ کندھمال ضلع کے پانجی شاہی علاقہ میں ایک نالے میں بہہ کر ایک نوجوان کی موت ہو گئی ہے۔کٹک ضلع کے ریٹیلا گاؤں میں دیوار گرجانے کی وجہ سے ایک شخص کی موت ہو گئی ہے۔ کیندوجھر ضلع کے ہری چندن پور تھانہ علاقہ کے منیا بندھ گاؤں میں دیوار گرنے کی وجہ سے دو سال کے بچے کی موت ہو گئی ہے۔ انوگل ضلع میں انگار بندھا گاؤں میں نالے میں بہہ کر ایک بزرگ خاتون کی موت ہو گئی ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *