fani

بھونیشور:طوفان ’فانی‘اڑیسہ میں پوری کے ساحلی علاقوں میں پہنچ گیا ہے اور جمعہ صبح سے بارش ہو رہی ہے اور 175کلومیٹرفی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔اطلاعات کے مطابق، صوبہ کے سبھی ساحلی علاقوں میں بھاری بارش ہو رہی ہے۔کئی درخت اکھڑ گئے اور بھونیشور سمیت بعض مقامات پر بنیں جھوپڑیوں تباہ ہو گئی ہیں۔اس بیچ پریس انفورمیشن بیورو(پی آئی بی) نے ایک ویڈیوجاری کیاہے، جس میں صاف صاف فانی طوفان کا اثردیکھاجاسکتاہے۔

ریاست کے 14 اضلاع کے تقریبا 10 لاکھ لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچا دیا گیا ہے۔ مرکزی اور ریاستی حکومتوں نے طوفان سے نمٹنے کے لئے پوری تیاری کی ہے۔طوفان پوری کے سمندر کے ساحلی علاقوں سے ہو کر 170-180 سے 200 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے شمالی مشرق کی طرف بڑھ رہا ہے۔ محکمہ موسمیات نے ریاست کے 17 اضلاع کے لئے الرٹ جاری کیا ہے۔

سیکورٹی کے پیش نظر اڑیسہ حکومت نے 11 لاکھ لوگوں کو محفوظ مقامات پر بھیج دیا ہے۔ لوگوں کو جمعہ کو گھروں میں ہی رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔طوفان فانی اڑیسہ کے پوری میں ساحل سے ٹکرایا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صبح 8 بجے سے طوفان فانی کا اثردیکھاجارہاہے۔ اڑیسہ، آندھراپردیش اورمغربی بنگال کے کئی اضلاع میں بارش ہورہی ہے۔ طوفان سے نمٹنے کے لیے آندھراپردیش حکومت نے احتیاطی اقدامات کیے ہیں۔

 
 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here