demo-photo

بھونیشور:طوفان ’فانی‘اڑیسہ میں پوری کے ساحلی علاقوں میں پہنچ گیا ہے اور جمعہ صبح سے بارش ہو رہی ہے اور 175کلومیٹرفی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔اب اتردیش میں بھی فانی طوفان کا خطرناک اثردکھنے لگاہے۔پوروانچل کے اضلاع میں موسم خراب ہونے کی خبرہے۔چندولی ضلع میں طوفان سے چارلوگوں کے مرنے کی خبرہے۔اترپردیش وزیراعلیٰ دفتر نے ٹویٹ کرکے اس کی جانکاری دی ہے۔

وزیراعلیٰ آفس سے سرکاری ٹویٹرہنڈل سے دی گئی جانکاری میں کہاگیاہے ”اترپردیش کے چندولی میں طوفان سے چارلوگوں کی موت ہوگئی ہے،جوکہ کافی افسوسناک ہے۔مرنے والوں کے وارثین کے ساتھ ہماری تعزیت ہے۔ایشور انہیں اس برے وقت میں مشکلات کا سامنا کرنے کی ہمت فراہم کریں۔“

بتادیں کہ سیکورٹی کے پیش نظر اڑیسہ حکومت نے 11 لاکھ لوگوں کو محفوظ مقامات پر بھیج دیا ہے۔ لوگوں کو جمعہ کو گھروں میں ہی رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔طوفان فانی اڑیسہ کے پوری میں ساحل سے ٹکرایا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صبح 8 بجے سے طوفان فانی کا اثردیکھاجارہاہے۔ اڑیسہ، آندھراپردیش اورمغربی بنگال کے کئی اضلاع میں بارش ہورہی ہے۔ طوفان سے نمٹنے کے لیے آندھراپردیش حکومت نے احتیاطی اقدامات کیے ہیں۔

 
 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here