نئے سال پراسلامیہ کالج آف لاء میں ثقافتی پروگرام منعقد

Share Article

Islamiya-Digree-Collage

اسلامیہ کالج آف لاء دیوبند میں فریشر پارٹی اور نیوایئر پارٹی کاانعقاد کیاگیا۔ جس میں ایل ایل بی اور بی اے ایل ایل بی کے سال اول کے طلباء وطالبات نے سینئر طلباء وطالبات کا شاندار استقبال کیا۔ اس دوران اسٹوڈینٹ نے شاندار انداز میں ثقافتی پروگرام پیش کئے۔اس دوران لاء کے اسٹوڈینٹ نے ناٹک کے ذریعہ تعلیم کی اہمیت کو پیش کیا۔پروگرام میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء وطالبات کو انعامات سے نوازاگیا۔ اس موقع پر شعبہ قانون کی انچارج بشریٰ شفیق نے طلباء و و طالبات کو بتایاکہ اس طرح کے پروگرام کے انعقاد کامقصد طلباء وطالبا ت کی حوصلہ افزائی کرناہوتاہے، طلباء و طالبات ملک کا مستقبل ہیں اور ان کا مستقبل سنوارنا اساتذہ کا فرض ہے۔ ڈاکٹر مزمل قمر نے کہاکہ لاء ایسا پیشہ ہے جو مجرم کو سلاخوں کے پیچھے بند کراسکتاہے اور بے گناہوں کو رہا کراسکتاہے۔ انہوں نے طلباء و طالبات کو تلقین کی زندگی میں سچ کو سچ اور جھوٹ کو جھوٹ سمجھ کر کام کریں اور اپنی ذمہ داریوں کو ایمانداری سے نبھائیں۔ علاوہ ازیں ڈاکٹر امتیش آنند اور اونیش کمار نے لاء کے حوالہ سے تفصیلی روشنی ڈالی اور طلباء کو سچائی کے راستہ پر چلنے کی تلقین کی۔ پروگرام کی نظامت عظمیٰ ملک اور موہت چودھری نے مشترکہ طورپرکی۔ اس دوران ڈاکٹر اسجد ترکی، ڈاکٹر پاشا انور، راہل دیو تیاگی،پریہ، وپن رانا،سورج پرتاپ،آسوتوش،انل کمار،مناکشی،صوفیہ،مبین علی،راؤ جنید،فرحان علی شیخ وغیرہ سمیت جملہ طلباء وطالبات موجودرہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *