آئی پی ایل 2019:پہلے میچ کی آمدنی پلوامہ شہیدوں کے پریوارکو دے گی چنئی سپرکنگز

Share Article

csk

انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل)2019 کا آغاز 23 مارچ سے ہو رہا ہے۔ پہلا میچ چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرز بنگلور (آرسی بی) کے درمیان ہونا ہے۔یہ آئی پی ایل سیزن 12 کا پہلا میچ بھی ہوگا۔قابل ذکربات یہ ہے کہ چنئی سپر کنگ (سی ایس کے) نے پلوامہ دہشت گردانہ حملے میں شہید ہوئے سی آر پی ایف جوانوں کے خاندانوں کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے مطابق ٹیم اپنے پہلے مقابلے کی ٹکٹوں کی پوری کمائی انہیں دے دے گی۔

چنئی سپرکنگز کو اپنا پہلا میچ 23 مارچ کو رائل چیلنجرز بنگلور (آرسی بی) کے خلاف چنئی میں کھیلنا ہے۔بتا دیں کہ اس سے پہلے بی سی سی آئی نے آئی پی ایل اوپننگ تقریب منعقد نہ کرانے کا فیصلہ لیا تھا۔ بورڈ نے اس کا پیسہ شہیدوں کے اہل خانہ کو دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

چنئی سپرکنگس کے ڈائریکٹر راکیش سنگھ نے بتایا کہ ٹکٹ فروخت سے ہونے والی آمدنی کو شہیدوں کے خاندان کو دے دیا جائے گا۔ ٹیم کے کپتان ایم ایس دھونی کو چیک کریں گے۔ غور طلب ہے کہ 14 فروری کو ہوئے اس دہشت گردانہ حملے میں سی آرپی ایف کے 40 جوان شہید ہو گئے تھے۔ بہرکیف پہلا مقابلہ کافی دلچسپ ہوگا کیوں کہ مہندر سنگھ دھونی اور وراٹ کوہلی آمنے سامنے ہوں گے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *