سعودی جیلوں میں بند 850 ہندوستانیوں کو رہا کرنے کافیصلہ

Share Article
crown-prince
سعودی عرب کی جیلوں میں بند850قیدیوں کی رہائی ہوگی۔دراصل،سعودی عرب نے اپنی جیلوں میں بند ہندوستان کے 850 شہریوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ سعودی کے ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان کے ہندوستان دورے کے وقت کیا گیا ہے۔ یہ جانکاری وزارت خارجہ نے ٹویٹ کرکے دی۔ وزارت کے ترجمان رویش کمار نے ٹویٹ کیاکہ ، ’پی ایم مودی کی درخواست پر سعودی کے شہزادہ محمدبن سلمان نے وہاں کی جیلوں میں بند 850 ہندوستانیوں کی رہائی کا حکم دیا ہے‘۔

آپ کوبتادیں کہ سعودی ولی عہد شہزادہ کے سرکاری دورے پر حج مسافروں کو لے کر بھی انہوں نے بڑی اعلان کیا۔ انہوں نے ہندوستان کے حج مسافروں کی تعداد پی ایم مودی کی درخواست پر بڑھا دی ہے۔ اب ہر سال دو لاکھ افراد حج کا سفر کر پائیں گے۔
قابل ذکر ہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان منگل کی رات ہندوستان دورے پر نئی دہلی پہنچے۔اس دوران جو سب سے اہم فیصلہ لیا گیا، وہ بھارت میں 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے منسلک ہے۔ سعودی نے توانائی، ریفائننگ، پیٹرو کیمیکلز، افراسٹرکچر، کاشتکاری، مینوفیکچرنگ میں سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے۔بدھ کو ہندوستان اور سعودی کے درمیان دہشت گردی، انتہا پسندی کے معاملات کے علاوہ مذاکرات میں، سعودی جیلوں میں قید ہندوستانیوں سے متعلق معاملات بھی ہندوستان کی طرف سے اٹھائے گئے تھے۔جس کے بعد سعودی عرب نے اپنی جیلوں میں بند ہندوستان کے 850 شہریوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *