خشوگی قتل معاملہ:قصورواروں کو بخشا نہیں جائے گا:محمد بن سلمان 

Share Article
mohammad-bin-salman
سعودی عرب کے ولی عہد پرنس محمد بن سلمان نے کہاکہ ترکی میں سعودی صحافی جمال خشوگی کے قتل معاملے میں سبھی ذمہ دار قصورواروں کوسزادی جائے گی۔راجدھانی ریاض میں ایک بزنس فورم سے بولتے ہوئے محمدبن سلمان نے کہاکہ سبھی سعودی لوگو ں کیلئے یہ جرم افسوسناک ہے۔ساتھ ہی انہو ں نے کہاکہ وہ ترکی کے ساتھ کوئی تلخی آنے نہیں دیں گے۔
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق،بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے محمدبن سلمان نے کہاکہ صحافی جمال خشوگی کاقتل سنگین جرم ہے اور اس سے پورا ملک غمزدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ قصورواروں کو بخشا نہیں جائے گا اور ترکی کے ساتھ تحقیقات میں تعاون دینے سے متعلق تمام ضروری کارروائی مکمل کر لی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ خشوگی کاقتل سنگین جرم ہے اور اسے کبھی بھی جائز نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔اس واقعہ سے پورا ملک مجروح ہواہے۔
خیال رہے کہ 2اکتوبر کو خشوگی استنبول سے سعودی سفارتخانہ گئے تھے جہاں ان کا قتل کردیاگیاتھا۔سعودی سرکار نے پہلے سفارتخانہ میں قتل کی بات سے انکارکئے تھے لیکن بعد میں کہاتھاکہ خشوگی سفارتخانہ میں ہوئے جھگڑے میں مارے گئے تھے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *