کرکیٹرمحمدسمیع پران کی بیوی نے لگایاسنگین الزام

Share Article
Mohammed-Shami
ٹیم انڈیاکے تیزگیندبازمحمدسمیع کی اہلیہ نے 6مارچ کواپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پرایک کے بعدایک کئی اہم پوسٹ شےئر کرکے محمدسمیع پرکئی سنگین الزام لگائے ہیں۔ دراصل ، ان کی بیوی حسین جہاں نے ان پرشادی شدہ ہونے کے باوجود گرل فرینڈ رکھنے کے الزام اورساتھ ہی مارپیٹ کے الزام لگائے ہیں۔حسین جہاں کے فیس بک پوسٹ سے سمیع کی بدنامی ہورہی ہے۔فیس بک پر’حسین جہاں‘ نام کے اکاؤنٹ سے سمیع کی کچھ تصویریں اپلوڈ کی گئی ہیں، جس میں دعویٰ کیاہے کہ اس کرکیٹرکے کئی خواتین سے ناجائزتعلقات ہیں۔
screen-shart
حسین جہاں نے مبینہ طورپرسمیع اوران کی گرل فرینڈ کے بیچ ہوئی بات چیت کی اسکرین شاٹ بھی پوسٹ کئے ہیں۔ ایک دیگرفوٹو میں سمیع ایک خاتون کے ساتھ کھڑے نظرآرہے ہیں۔اسے بھی سمیع کی گرل فرینڈ بتایاگیا۔اسی اکاؤنٹ سے پاکستان کے کراچی کی ایک مبینہ پراسٹ ٹیوٹ کی تصویریں بھی ڈالی گئی ۔ا سکے ساتھ چیٹنگ کے مبینہ اسکرین شاٹ بھی اس پوسٹ میں شےئرکئے گئے ہیں۔حسین نے اپنے شوہرپرخود سے مارپیٹ کرنے کے بھی الزام لگائے ہیں۔انہو ں نے کہاکہ ان کے شوہرنے ساؤتھ افریقی دورے سے لوٹنے کے بعدان کے ساتھ مارپیٹ بھی کی تھی۔

 

یہ بھی پڑھیں   ’مانیہ‘ یا’شری ‘پی ایم کے نام کے ساتھ نہ لگاناجوان کوپڑامہنگا
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *