وراٹ کوہلی کا بڑا بیان: جب اپنا دن ہو تو کسی کو بھی شکست دے سکتاہے پاکستان 

Share Article

Cricket-Pakistan-vs-India

نئی دہلی: آسٹریلیا کے خلاف 3-2 سے سیریز ہارنے کے بعد ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی نے بڑا بیان دیا ہے۔ ورلڈ کپ سے ٹھیک پہلے آخری ون ڈے سیریز ہارنے پر جب وراٹ کوہلی سے ورلڈ کپ کے دعویداروں پر سوال پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ٹیم فیوریٹ کے طور پر ورلڈ کپ کی شروعات نہیں کرے گی۔ وراٹ کوہلی نے پریس کانفرنس میں کہا، ’مجھے نہیں لگتا کہ کوئی بھی ٹیم ورلڈ کپ میں فیوریٹ کے طور پر آغاز کرے گی۔ ویسٹ انڈیز، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ مضبوط نظر آرہی ہے۔ ہم بھی مضبوط ہیں اور اب آسٹریلیا کی ٹیم کا توازن بھی صحیح دکھائی دے رہا ہے۔ پاکستان اپنے دن پر کسی بھی ٹیم کو شکست دے سکتا ہے۔ اس لئے یہ اہم ہے کہ آپ ورلڈ کپ میں کس ذہنیت کے ساتھ اترتے ہیں۔

آسٹریلیا کے ہاتھوں سیریز ہارنے کے بعد کپتان وراٹ کوہلی نے کہا ہے کہ ٹیم اور کھلاڑی اس ہار سے مایوس نہیں ہیں، لیکن انہوں نے مانا کہ ورلڈ کپ میں کامیاب ہونے کے لئے صحیح فیصلے لینے کی ضرورت ہے۔ کوہلی نے ساتھ ہی کہا کہ ورلڈ کپ کے لئے ٹیم متوازن ہے اور صرف ایک ہی جگہ کے لئے کوشش جاری ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *