دنیاکی سب سے چھوٹی شادی ،نکاح کے محض تین منٹ بعدہوگیاطلاق

Share Article
new-marriage
طلاق کے بارے میں توآپ نے بہت سناہوگا۔لیکن طلاق کا ایک منفرد واقعہ پیش آیا ہے جس نے سب کو حیران کر دیا ہے۔دراصل خلیجی ملک کویت میں ایک دلہن نے شادی کے محض تین منٹ کے بعد اپنے شوہرکوطلاق دے دیا۔ڈیلی میل کی خبرکے مطابق اس شادی کوکویت کی سب سے چھوٹی شادی مانا جارہاہے۔بعض لوگ بتاتے ہیں کہ یہ دنیاکی سب سے چھوٹی شادی ہے۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق کپل(جوڑے) شادی کرنے کیلئے کورٹ پہنچاتھا۔دونوں نے ہنسی خوشی شادی کے جج کے سامنے رجسٹرپردستخط کئے لیکن چندسیکنڈ میں ایک ایساواقعہ پیش آیاکہ بات طلاق تک پہنچ گئی۔
کویت کے مقامی نوجوان لڑکا اور لڑکی شادی کی غرض سے عدالت میں پہنچے۔ جہاں اْن کا نکاح ہوا۔میرج (شادی)رجسٹرد پردستخط کرنے کے تھوڑی دیربعدہی کورٹ روم سے باہرجاتے وقت دلہن پھسل کرگرگئی ۔اس دوران لڑکے (شوہر)نے اس کی مددکرنے کے بجائے اسے بیوقوف کہہ دیا۔لڑکے اس سلوک پرلڑکی اتناآگ بگولہ ہوگئی کہ اس نے فوراً وہیں طلاق لینے کا فیصلہ کرلیا۔لڑکی نے فوراً جج کے سامنے شادی کووہیں کی وہیں رفع دفع کرکے منسوخ کرنے کیلئے کہا۔لڑکی نے اپنا فیصلہ نہیں بدلا اورجج کوشادی ردکرنی پڑی۔یہ شادی صرف تین منٹ ہی ٹک سکی۔
یہ معاملہ سوشل میڈیاپروائرل ہوگیاہے۔ زیادہ ترلوگ دلہن کی حمایت میں اظہارخیال کررہے ہیں۔سب لڑکی کے اس فیصلے کی حمایت کررہے ہیں۔ پر سوشل میڈیا یوزرس کا کہنا ہے کہ لڑکی نے بہت اچھا فیصلہ کیا۔ کیونکہ مرد کی حرکت سے پتہ لگ گیا تھا کہ وہ اْسے کیا حیثیت دے گا۔ بعد میں اْس کی بدتہذیبی اور بداخلاقی کے ہاتھوں دْکھی ہونے سے بہتر تھا کہ پہلے ہی اس سے علیحدگی اختیار کر لی جائے۔کئی یوزرس نے لکھاکہ ’بغیرعزت کے شادی بیکارہے، لڑکی نے صحیحفیصلہ لیا‘ ۔ایک خاتون نے لکھا کہ ’اگرشروعات میں اس کا رویہ ایسا ہے ، تواسے چھوڑدینا ہی بہترتھا‘۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *