چوکیدار چور ہے کہنے پر راہل کے خلاف توہین عدالت کی عرضی

Share Article

 

نئی دہلی، 12 اپریل (ہ س)۔ رافیل معاملہ میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر کانگریس صدر راہل گاندھی کی جانب سے چوکیدار چور ہے کہنے کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی عرضی دائر کی گئی ہے۔عرضی بی جے پی رہنما میناکشی لیکھی نے دائر کی ہے۔ سپریم کورٹ اس درخواست پر 15 اپریل کو سماعت کرے گا۔

 

Image result for chaukidar chor hai

آج میناکشی لیکھی کی جانب سے سینئر وکیل مکل روہتگی نے چیف جسٹس کی صدارت والی بنچ سے اس معاملے پر جلد سماعت کا مطالبہ کیا۔ اس کے بعد کورٹ نے 15 اپریل کو سماعت کرنے کا حکم دیا۔ مکل روہتگی نے کورٹ سے کہا کہ یہ کورٹ کی توہین ہے۔ راہل گاندھی نے کورٹ کے فیصلے کی غلط تشریح کی ہے۔ اس معاملے پر جلد سماعت کی جائے۔گزشتہ 10 اپریل کو عدالت نے رافیل معاملے پر لیک دستاویزات ثبوت کے طور پر پیش کرنے کے خلاف دائر مرکزی حکومت کی درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔ اب سپریم کورٹ اس معاملے پر تفصیل سے سماعت کرے گا۔

 

Image result for chaukidar chor hai

 

معاملے پر سماعت کے دوران اٹارنی جنرل کے کے وینو گوپال نے کہا تھا کہ درخواست گزاروں نے جو دستاویزات لگائے ہیں انہیں ہندوستانی ثبوت ایکٹ کی دفعہ 123 کے تحت ثبوت کے طور پر پیش نہیں کیا جا سکتا ہے۔ دوسری جانب درخواست گزار پرشانت بھوشن نے کہا تھا کہ حکومت کی فکر قومی سلامتی نہیں ہے بلکہ سرکاری حکام کو بچانے کی ہے جنہوں نے رافیل ڈیل میں مداخلت کی۔سماعت کے دوران درخواست گزار پرشانت بھوشن نے کہا تھا کہ اٹارنی جنرل کے اعتراضات سیکورٹی کے مفادات کے لئے نہیں ہیں۔ان میں سے تمام دستاویزات پہلے ہیعوام میں ہیں۔ ایسے میں کورٹ اس پر نوٹس کس طرح نہیں لے سکتی ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *