جامعہ ملیہ اسلامیہ انتظامی اسٹاف ایسوسی ایشن کے دفتر کی تعمیر نو

Share Article

 

جامعہ ملیہ اسلامیہ انتظامی اسٹاف ایسوسی ایشن ( جاسا)کے دفتر کی تعمیر نو کے بعد دفتر کا افتتاح جامعہ کے رجسٹرار اے پی صدیقی( آئی پی ایس) نے اپنے دست مبارک سے کیا۔جاسا کے جنرل سکریٹری نسیم احمد نے مہمان خصوصی کا بہت جذباتی انداز میں استقبال کرتے ہوئے کہا کہ دفتر میں جو نئی تعمیر ہوئی ہے اس میں رجسٹرار صاحب نے بہت تعاون دیا ہے۔ ملازمین کے مسائل کو حل کرنے میں بھی رجسٹرار کا رویہ بہت مثبت ہے اور انھوں نے بہت سے ایسے کام کئے ہیں جو کافی عرصے سے روکے ہوئے جنرل سکریٹری نسیم احمد نے رجسٹرار کے تعاون اور انتظامی اسٹاف کے مسائل کو حل کرنے میں ان کی سنجیدہ کوششوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی رجسٹرار صاحب اسی طرح ایسوسی ایشن کی مدد کرتے رہیں گے۔

 

Image result for Jamia Millia Islamia Administrative

 

اس موقعے پر ایسوسی ایشن کے صدر سید اختر نقوی کی کتاب ” ویڈیو ایڈیٹنگ بنیادی تعارف کا اجرا بھی اے پی صدیقی کے دست مبارک سے ہوا.یہ کتاب اردو پڑھنے والے طلبا کے لئے اس موضوع پر پہلی کتاب ہے۔ مہمان خصوصی نے کتاب لکھنے کے لئے عارف نقوی کی ہمت افزائی کرتے ہوئے کہا کہ قابلِ ستائش ہے کہ غیر تدریسی اسٹاف کی ایسوسی ایشن میں ایک ایسا پڑھا لکھا صدر منتخب ہو کر آیا ہے۔صدر سید عارف اختر نقوی نے مہمان خصوصی اور مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسو سی ایشن انتظامیہ اور اسٹاف کے درمیان ایک پْل کی حیثیت رکھتی ہے اور جب تک دونوں جانب نیتیں ٹھیک رہتی ہیں تو مسائل نہیں پیدا ہوتے۔اس جلسے میں جامعہ کے پی آر او احمد عظیم،معروف ناول نگار خالد جاوید کے علاوہ جاسا کے تمام ممبران کابینہ اور ممبر جوش و خروش کی ساتھ شریک ہوئے۔رسمی جلسے کے بعد اسٹاف نے کھلیاور خوشگوار ماحول میں رجسٹرار صاحب سے گفتگو کی اور اپنے مسائل پیش کئے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *