دستور بچاؤ، ملک بچاؤ ، عوام بیدار مہم مارچ

Share Article
march
ملک کے بگڑتے ہوئے حالات کو دیکھتے ہوئے راشڑی بھاگیداری آندولن کے قومی صدر پی سی کریل کی رہنمائی میں عوام بیدار مہم کا انعقاد لکھنؤ میں کیا گیا۔ جس میں خاص طور سے انڈین نیشنل لیگ کے قومی نائب صدر حاجی فہیم صدیقی ، سماجک کارکن محمد آفاق ، اندر پرکاش بودھ ، حافظ محمد شفیق ، دلیپ کمار ، کیدار ناتھ ، نریندر یادو، محمد شعیب وغیرہ موجود تھے ۔
بھارت کے نسلی دلت اور مسلم سماج پر مسلسل حملے اور ظلم وستم خراب انتظامیہ کی وجہ سے ہو رہے ہیں جو ملک و عوام کی فلاح وبہبود میں نہیں ہے ۔ بھارت کے دستور کو بدلنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف دستور بچاؤ ، ملک بچاؤعوامی بیداری کوضروری سمجھتے ہوئے سمبھر کھیڑا عالم باغ ، امبیڈکر مجسمہ کوگل پوشی کرتے ہوے مہم کا آغاز کیا گیا ۔
وہاں پر موجود لوگوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ دستور سلامت رہے گا تو ملک سلامت رہے گا، اس لئے دستور کے خلاف انگلی اٹھانے پر ملک سے غداری کرنے کا مقدمہ چلاتے ہوئے انہیں جیل روانہ کیا جائے ، جن لوگوں کو بھارت کا دستور قبول نہیں وہ لوگ بھارت چھوڑ دیں اور ملک میں نفرت ، تعصب کا زہر نہ گھولیں اور جو ایسا کرے گا اسے ملک کے ساتھ غداری کے جرم کی سزا بھگتناہوگی۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *