سڑک پر ای وی ایم ملنے سے دوافسروں پرکارروائی

Share Article
evm-demo
راجستھان میں اسمبلی انتخابات کیلئے جمعہ کوووٹنگ کا عمل ختم ہوگیاہے۔جمعہ کوووٹنگ کے بعد باراں ضلع کے کشن گنج اسمبلی کے شاہ آباد حلقہ میں ووٹنگ ملازمین کی بڑی لاپرواہی ہوئی تھی۔راجستھان انتخابات میں جمعہ کوووٹنگ کے بعد سڑک پرای وی ایم پائے جانے کے معاملے میں الیکشن کمیشن نے سخت کارروائی کی ہے۔کمیشن نے اس معاملے میں دوافسروں کومعطل کردیاہے۔کمیشن نے جمعہ کوراجستھان اسمبلی کی پالی سیٹ کے ریٹرننگ افسرکوہٹانے کا حکم دیا۔آپ کوبتادیں کہ ووٹنگ کے بعد شاہ آبادتھانہ علاقے میں موگاولی روڈ پر این ایچ 27پرایک سیل بند ای وی ایم لاوارث حالت میں گراملا۔ووٹنگ کے بعد ای وی ایم کوسیل کردیا گیاتھا، حالانکہ اس کے ساتھ کسی طرح کی چھیڑخانی کی کوئی خبرنہیں ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *