مودی حکومت کی 100 غلطیاں گھر گھر پہنچائے گی کانگریس، جاری کرے گی BJP’s Shishupal 100 Mistakes Of Modi

Share Article
100-mistake-of-narendra-mod

ممبئی: لوک سبھا انتخابات سے پہلے کانگریس نے ایک بار پھر بی جے پی اور مودی حکومت پر جم کر حملہ کیا ہے۔ مودی حکومت کی 100 غلطیاں نام کی ایک کتاب جاری کانگریس کر رہی ہے اس کتاب کو جلد ہی کانگریس لیڈر ملک ارجن کھڑگے لانچ کریں گے۔
rafale-deal-ambanis-win

کانگریس کی طرف سے شائع اس کتاب میں مودی کی 100 غلطیوں کو شمارکیاگیا ہے۔ جس میں پہلی غلطی رافیل ڈیل میں گڑبڑی، دوسری غلطی جی ایس ٹی اور تیسری غلطی نوٹ بندی کو دکھائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ مودی حکومت کی تمام خامیوں کو بھی اس کتاب میں شمارکرایاگیا ہے اور اس کتاب کو کانگریس گھر گھر تک پہنچائے گی۔ جس کے ذریعے وہ مودی حکومت کی خامیوں کو لوگوں کے سامنے پیش کرنا چاہتی ہے۔

demonetization
بی جے پی ششوپال مسٹیکس آف مودی (BJP’s Shisupal 100 Mistakes Of Modi) نام کی اس کتاب میں کارٹون کے ذریعے مودی حکومت کی خامیوں کو اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ نوٹ بندی، جی ایس ٹی اور نوٹ بندی میں گڑبڑی کے علاوہ اس کتاب میں کسانوں کی خود کشی، بڑھتی ہوئی بے روزگاری اوردیگر اہم مسائل پر عوام کی توجہ مرکوز کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
farmers

لوک سبھا انتخابات سے پہلے جس طرح اپوزیشن مضبوط ہوا ہے اپوزیشن کی مضبوطی میں کانگریس کی طرف سے شائع یہ کتاب اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *