کانگریس ہر صورت میں جموں و کشمیر کے خصوصی شناخت کا دفاع کرے گی ، 370 کا خاتمہ ناممکن: غلام نبی آزاد

Share Article

 

پارلیمانی انتخابات جموں کشمیر کانگریس کے اسٹار کیمپینر سینئر لیڈر اورریاست کے سابق وزیراعلیٰ غلام نبی آزاد نے جموں میں انتخابی ریلیاں منعقد کرنے کے بعد وادی کشمیر کا رخ کیا ہے۔ جنوبی کشمیر میں انتخابی جلسے کے بعد نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے آزاد نے دعویٰ کیا کہ اگر بی جے پی 200 برس تک بھی اقتدار میں رہتی ہے تو کانگریس تب بھی دفعہ 370 کو منسوخ کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔

 

 

انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی آئین ہند میں درج دفعہ 370 کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دے گی۔ آزاد نے بتایا کہ جب تک کانگریس زندہ ہے، وہ بی جے پی کے غلط عزائم ومنصوبوں کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔ کانگریس کے ہوتے ہوئے دفعہ 370 کا خاتمہ ناممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی لوک سبھا انتخابات میں مضبوط منڈیٹ کے ساتھ سامنے آئے گی۔ سابق وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ کانگریس پارٹی کی شاندار کامیابی کے بعد ریاستی صدر غلام احمد میر اور وہ یہاں پر عوامی ریلی سے خطاب کریں گے۔ بی جے پی پر برستے ہوئے آزاد کا کہنا تھا کہ بی جے پی کی طرف سے ’’بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاو‘‘ کا نعرہ محض ایک دھوکہ ہے کیوں کہ ہر روز ملک کی مختلف ریاستوں سے لڑکیوں کو درندگی کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور بی جے پی حکومت ہاتھ پے ہاتھ دھری بیٹھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت ملک بھر میں خواتین کو تحفظ فراہم کرنے میں بری طرح سے ناکام ہوچکی ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *