پی ایم مودی کے گڑھ میں راہل گاندھی کی سیاسی چال،آج ہا تھ تھامیں گے پاٹیدار لیڈر ہاردک پٹیل

Share Article
rahual-gadhni

گاندھی نگر: لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کے بعد کانگریس پارٹی تیاریوں میں جٹ گئی ہے۔ پورے 58 سال بعد گجرات میں کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ ہونے جا رہی ہے۔یہ وہی گجرات ہے جسے وزیر اعظم نریندر مودی کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔کمزور ہو رہی کانگریس کو یہاں ہاردک پٹیل کا ساتھ ملے گا۔ پاٹیدار لیڈر ہاردک پٹیل آج کانگریس کا ہاتھ تھامیں گے۔

گجرات میں کانگریس ورکنگ کمیٹی کا آخری اجلاس 1961 میں ہوا تھا۔ اس اجلاس میں لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔ کانگریس صدر راہل گاندھی، یو پی اے چیئر پرسن سونیا گاندھی، جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا سمیت پارٹی کے بڑے سینئر لیڈران اس اجلاس میں حصہ لیں گے۔

کانگریس کی اس بڑی میٹنگ میں لوک سبھا انتخابات کی حکمت عملی اور مودی حکومت کو کس طرح گھیرا جائے، اس پر بحث ہو گی۔ کانگریس کی طرف سے تمام سینئر لیڈر اس اجلاس میں حصہ لیں گے۔

اس ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں پہلی بار کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی پہلی بار جلسہ عام سے خطاب کر سکتی ہے۔

کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ سے پہلے لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر کانگریس کی مرکزی انتخاباتی کمیٹی کی میٹنگ سونیا گاندھی کی رہائش گاہ پر ہوئی۔ اس میٹنگ میں کانگریس صدر راہل گاندھی، سونیا گاندھی، منموہن سنگھ، اے کے انٹونی، گرجا ویاس، جناردن دویدی، محسنہ قدوائی، کے سی وینو گوپال، ویرپا موئلی، اور مکل واسنک بھی شامل ہوئے۔ مرکزی الیکشن کمیٹی کے اجلاس میں مہاراشٹر، اتر پردیش اور چھتیس گڑھ کو لے کر بحث ہوئی۔ اجلاس میں پرینکا گاندھی اور جیوتی رادتیہ سندھیا بھی موجود رہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *