بہار میں طے ہو گیا مہاگٹھ بندھن کا فارمولا، کانگریس کے اکاؤنٹ میں11سیٹیں، حتمی فیصلہ آج

Share Article

maha-ghtbandhan

بہار: لوک سبھا انتخابات کو لے کر مہاگٹھ بندھن کو لے کر جو اتھل پتھل چل رہی تھی وہ تقریباً ختم ہو گئی ہے۔ ذرائع بتاتے ہیں کی آپسی بات چیت سے پورا معاملہ سلجھا لیا گیا ہے۔ کانگریس کی جو 12 نشستوں کی مانگ تھی وہ اب 11 پر آکر رک گئی اور اس پر باقی پارٹیوں نے بھی حامی بھر دی ہے۔باقیوں کا معاملہ آج دہلی میں سلجھا لیا جائے گا۔

کل پٹنہ میں ہوئی میٹنگ میں موجود ذرائع کی مانیں تو کانگریس کے کوٹے میں۔ اورنگ آباد، سہسرام، کٹیہار، پورنیہ، سپول، دربھنگہ، سمستی پور، مظفر پور، بیتیا، مونگیر اور کشن گنج کی لوک سبھا سیٹیں طے مانی جا رہی ہیں۔

کانگریس ذرائع نے بتایا کہ آر جے ڈی، ہم، رالوسپا، وکاس شیل انسان پارٹی کے نمائندے آج نئی دہلی میں کانگریس کے بہار انچارج شکتی سنگھ گوہل، وینو گوپال اور دیگر رہنماؤں کے ساتھ ملاقات کریں گے۔ اس میں حتمی فیصلہ لیا جائے گا۔

وہیں، پردیش کانگریس ہیڈکوارٹر صداقت آشرم سے ملی معلومات کے مطابق، 15 مارچ کو پردیش کانگریس کی انتخابی کمیٹی کے اجلاس تین بجے شام میں پارٹی ہیڈکوارٹر میں بلائی گئی ہے۔ صدارت صوبائی صدر ڈاکٹر مدن موہن جھا کریں گے۔ اس میں کانگریس کے بہار انچارج شکتی سنگھ گوہل اور انچارج سیکرٹری ویریندر سنگھ راٹھور بھی شامل ہوں گے۔ انتخابات کمیٹی کے اجلاس میں کانگریس کے امیدواروں کے ناموں پر آخری مہر لگے گی۔

آر جے ڈی کے کوٹے سے اتر سکتے ہیں شتروگھن سنہا

وہیں بالی وڈ اداکار اور سابق بی جے پی پارلیمنٹ شتروگھن سنہا کو لے کر بھی سب کچھ صاف ہو گیا ہے۔ شتروگھن سنہا آر جے ڈی کوٹے سے پٹناصاحب سیٹ سے امیدوار ہوں گے۔ وہیں، آر جے ڈی کے کوٹے میں پٹناصاحب سمیت کل 20 نشستیں قریب قریب طے مانی جا رہی ہیں۔

آر جے ڈی کو یہ سیٹیں مل سکتی ہیں

آر جے ڈی کو مدھوبنی، جھنجھارپور، ویشالی، سیوان، مہاراج گنج، سارن، اجیار پور، کھگڑیا، پاٹلی پترا، بکسر، جہان آباد، گیا اور جموئی سیٹ مل سکتی ہے۔ یہ ارریہ، مدھے پورا، بانکا اور بھاگلپور کی سیٹوں کے علاوہ ہوں گی، جو آر جے ڈی نے 2014 میں جیتی تھیں، جہاں تک کانگریس کی بات ہے تو اسے تقسیم میں کشن گنج، سپول، کٹیہار، سہسرام، سمستی پور، اورنگ آباد، مظفر پور، مونگیر، شیوہر، حاجی پور اور پٹنہ صاحب کی سیٹ مل سکتی ہے۔ 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *