ماب لنچنگ پر روک لگانے کے لئے کانگریس کا ریاست گیر مظاہرہ

Share Article

 

ریاستی کانگریس صدر اجے کمار کی ہدایت پر ماب لنچنگ کے واقعات کے خلاف منگل کے روز کانگریس نے ریاست بھر میں مظاہرہ کیا۔ رانچی میں بھی میٹروپولیٹن کانگریس صدر سنجے پانڈے کی قیادت میں ایک وفد نے ڈی سی رائے مہماپترے سے ملاقات کی اور ریاست میں ماب لنچنگ کے واقعات کی اضافہ کی مخالفت میں میمورنڈم سونپا۔

Image result for mob lynching in jharkhand

کانگریس کے وفد نے میمو رینڈم کے ذریعے ڈی سی کو بتایا کہ سرائے کیلا میں گھٹکی ڈیہہگرام میں محمد تبریز انصاری کی بھیڑ نے چوری کا الزام لگا کر جم کر مار پیٹ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ بعد میں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ اس معاملہ میں قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔ وفد نے ڈی سی کو بتایا کہ ایسے واقعات ریاست کے لئے باعث شرم اور تشویش کا موضوع ہیں۔ ڈی سی سے ایسے واقعات کو مستعدی کے ساتھ روکے جانے کی مانگ کی گئی ہے۔ وفد میں کانگریس کے ریاستی ترجمان راجیو رنجن پرساد، آبھا سنہا، اجے ناتھ شاہدیو وغیرہ شامل تھے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *