ویڈیو: 1 کروڑ 80 لاکھ روپے ووٹروں کو بانٹنے کا تھا پلان ، کانگریس نے لگایا سنگین الزام 

Share Article
pema-khandu-convoy-cash

کانگریس نے ویڈیو جاری کر اروناچل پردیش کے وزیر اعلیٰ پیما کھانڈو پر بڑا الزام لگایا ہے۔ دہلی کے کانگریس ہیڈ کوارٹر میں پریس سے بات کرتے ہوئے پارٹی کے ترجمان رندیپ سرجیوالا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے قافلے سے 1.80 کروڑ روپے برآمد کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس پیسے کا استعمال آج پاسی گھاٹ میں ہونے والے پی ایم مودی کی ریلی کے لئے کیا جانا تھا، جس وقت یہ ریڈ ڈالی گئی خود وزیر اعلیٰ پیما کھانڈو بھی آگے گاڑی میں موجود تھے۔

کانگریس کا سنگین الزام ہے کہ، اروناچل پردیش میں ’نوٹ کے بدلے ووٹ‘کا کھیل چل رہا ہے۔ سرجیوالا کا الزام ہے کہ، جو پیسے پکڑے گئے ہیں اس کا استعمال وزیر اعظم مودی کی ریلی کے لئے کیا جانا تھا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ایسے میں اس معاملے میں پی ایم مودی کو اس پر جواب دینا چاہئے۔ سرجیوالا نے کہا کہ یہ معاملہ ایسے وقت میں آیا ہے جب اگلے دن ہی یعنی آج پی ایم مودی وہاں پر ریلی سے خطاب کیا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *