راہل کا بڑا اعلان، کانگریس جیتی تو 20فیصد غریبوں کے اکاؤنٹ میں آئیں گے ہر سال 72 ہزار

Share Article

rahul-gandhi-meting-1

نئی دہلی:لوک سبھا انتخابات سے ٹھیک پہلے کانگریس صدر راہل گاندھی نے بڑا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کانگریس حکومت اقتدار میں آتی ہے تو وہ غریب خاندانوں کو ہر سال 72 ہزار روپے کی مدد دیں گے۔ کانگریس صدر نے کہا کہ 12 ہزار فی مہینہ آمدنی والے لوگ اس دائرے میں آئیں گے۔ راہل نے یہ اعلان یہاں دہلی میں کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ کے بعد منعقد کی گئی پریس کانفرنس میں کیا۔

راہل نے کہا کہ ملک کے 20 فیصد غریب ترین خاندانوں کے اکاؤنٹ میں 72 ہزار روپے فی سال بھیجے جائیں گے،تاکہ ملک میں غربت اورامیری کی فرق کو پاٹا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ اگر وزیر اعظم نریندر مودی ملک کے سب سے امیر لوگوں کا قرض معاف کر سکتے ہیں تو کانگریس پارٹی بھی غریب لوگوں کے اکاؤنٹ میں پیسے ڈال سکتی ہے۔

راہل نے کہا کہ ملک کے 5 کروڑ خاندان اور تقریباً 25 کروڑ لوگ اس فیصلے سے براہ راست مستفید ہوں گے۔ تمام حساب کتاب لگا لیا گیا ہے، پوری دنیا میں ایسا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *