کانگریس نے مرادآباد سے نوجوان شاعرعمران پرتاپ گڑھی کوبنایا امیدوار

Share Article

imran-pratapgarhi

نئی دہلی: کانگریس نے لوک سبھا انتخابات 2019 کے لئے امیدواروں کی ساتویں فہرست جاری کر دی ہے۔ اس فہرست میں کل 35 امیدواروں کے نام شامل ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ نئی فہرست میں یوپی میں کانگریس کے قدآور لیڈر راج ببر کی سیٹ تبدیل کر دی گئی ہے۔ اب وہ مرادآباد کی جگہ فتح پور سیکری سے الیکشن لڑیں گے۔مرادآباد میں راج ببر کی جگہ پارٹی نے معروف نوجوان شاعرعمران پرتاپ گڑھی کو ٹکٹ دیا ہے۔جبکہ بجنورلوک سبھا سیٹ پراندرا بھاٹی کوتبدیل کرتے ہوئے نسیم الدین صدیقی کوامیدواربنایا گیا ہے۔

آپ کو بتا دیں کہ کانگریس کی ساتویں فہرست میں چھتیس گڑھ کے 4، جموں و کشمیر کی 3، مہاراشٹر کی 5، اڑیسہ کی 2، تمل ناڈو کی 8، تلنگانہ کی ایک، تریپورہ کی 2، اتر پردیش کی 9 اور پڈوچیری کی ایک نشست پر امیدوار وں کے نام کااعلان کیاگیاہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *