کانگریسی لیڈروں نے سونیا گاندھی کو سالگرہ پرمبارکباد دی

Share Article

 

بھوپال، کانگریس صدر سونیا گاندھی کی آج پیر کو 73 ویں سالگرہ ہے۔ان کی سالگرہ کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی سمیت کئی لیڈروں نے انہیں سالگرہ کی مبارک دی ہے۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی کمل ناتھ نے بھی سونیا گاندھی کو سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کی لمبی عمر کیخواہش ظاہر کی ہے۔ تاہم، ملک کے مختلف حصوں میں خواتین سے عصمت دری کی بڑھتی واردات کی وجہ سے رنجیدہ سونیا گاندھی اپنا سالگرہ نہیں منا رہی ہیں۔

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی کمل ناتھ نے سونیا گاندھی کو سالگرہ پر نیک خواہشاتپیش کرتے ہوئے ٹویٹ کرکے لکھا’کل ہند کانگریس کمیٹی کی صدر سونیا گاندھی جی کو سالگرہ کی دلی مبارکباد۔ آپ کی موثر رہنمائی اور قیادت ہم سب کو ہمیشہ ملتی رہے۔ آپ صحت مند رہیں، لمبی عمر ہو، یہی خدا سے خواہش ہے‘۔

اعلی تعلیم کے وزیر جیتو پٹواری نے ٹویٹ کر اپنے پیغام میں لکھا ’کانگریس صدر اور ہماری ترغیب کا ذریعہ محترمہ سونیا گاندھی جی کو آج سالگرہ پر دلی مبارکباد‘۔

سینئر کانگریسی لیڈر دگ وجے سنگھ نے سونیا گاندھی کی سالگرہ پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ’ہماری لیڈر اور کانگریس صدر سونیا گاندھی کو سالگرہ مبارک ہو اور ڈھیر ساری نیک خواہشات‘۔

سابق مرکزی وزیر جیوتی رادتیہ سندھیا نے سونیا گاندھی نے اپنے پیغام میں کہا’لگن، قربانی اور بے پناہ جرات کی مجسمہ ہم سب کی رہنماکانگریس کی قومی صدر محترمہ سونیا گاندھی جی کو سالگرہ کی دلی مبارکباد‘۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *