سی ڈبلیو سی کے اجلاس میں ہار کی وجوہات کا جائزہ لیں گے کانگریسی لیڈر

کانگریس لوک سبھا انتخابات میں شکست کو لے کر ہفتہ کو غور و خوض کرے گی۔ اس کے لئے کل کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) کی میٹنگ بلائی گئی ہے۔
اتر پردیش میں کانگریس کی خراب کارکردگی اور امیٹھی سیٹ پر راہل گاندھی کے ہار کی وجوہات کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ کئی ریاستوں میں کانگریس کے ایک بھی امیدوار نہیں جیتے ہیں۔ اس معاملے پر بھی سنگین بحث ہوگی۔ کانگریس کے جن ریاستی صدور نے استعفی کی پیشکش کی ہے، اس پر بھی سی ڈبلیوسی بحث کرے گی۔ ساتھ ہی کانگریس کچھ ریاستی صدور کو عہدہ سے آزادبھی کر سکتی ہے۔
کانگریس صدر راہل گاندھی نے جمعرات دیر شام پارٹی کی شکست تسلیم کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا ہے کہ کانگریس کی لڑائی نظریات کی جنگ ہے اور پارٹی حامیوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ اس دوران راہل گاندھی امیٹھی میں اپنی ہار کو قبول کرتے ہوئے بی جے پی لیڈراسمرتی ایرانی کو مبارک باد دی ہے۔
ملک میں مودی لہر کے چلتے کانگریس کے نو سابق وزیر اعلی ہار گئے ہیں۔ اس معاملے پر بھی سی ڈبلیو سی بحث کر سکتی ہے۔ کانگریس کے ان سابق وزرائے اعلی میں دہلی کی شیلا دکشت، ہریانہ کے بھوپندر سنگھ ہڈا، مدھیہ پردیش کے دگ وجے سنگھ، اتراکھنڈ کے ہریش راوت، مہاراشٹر کے اشوک چوہان، مہاراشٹر کے سشیل کمار شندے، کرناٹک کے ایم ویرپا موئلی، اروناچل کے نوام تکی اور میگھالیہ کے مکل سنگما ہیں۔
کانگریس پارٹی اس بار آخری بار کے مقابلے اپنی گنتی میں محض 7 سیٹوں کا اضافہ کرتے ہوئے 51 سیٹوں تک پہنچی ہے۔ پارٹی کے کئی بڑے اس انتخابی موسم گرما میں ہار گئے ہیں۔ مانا جا رہا ہے اس سی ڈبلیو سی کے اجلاس میں ان مسائل پر سنجیدگی سے بحث کی جائے گی۔
Latest posts by چوتھی دنیا (see all)
- فلوریڈا میں نیول بیس پر فائرنگ، ایک شخص ہلاک، حملہ آور مارا گیا - December 7, 2019
- السیستانی کا عراقی سیکیورٹی فورسز سے مظاہرین کو تحفظ دینے کا مطالبہ - December 7, 2019
- ایران میں احتجاج کے دوران 208 مظاہرین ہلاک، 7 ہزار گرفتار: رپورٹ - December 7, 2019