بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف کانگریس چلارہی ہے دستخطی مہم

Share Article
Congress is running a signatory campaign against rising electricity prices

کانگریس پارٹی کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف آج دستخطی مہم شروع کی گئی ، جس کا آغاز بھائیلہ روڈ پر واقع دفتر پر کیا گیا جس میں سیکڑوں افراد نے دستخط کرکے اپنی مخالفت کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر کانگریس پارٹی کے شہر صدر تنظیم صدیقی اور بلاک صدر اجے تیاگی نے مشترکہ طو رپر کہا کہ ریاستی حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کی کمر توڑنے کا کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے پیٹرول ڈیژل کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد بجلی کی قیمتوں میں 12فیصد اضافہ کرکے لوگوں کو پریشانیوںمیں مبتلا کردیا ہے ، اس حکومت کی غریبوں اور مزدوروں کے تئیں کسی قسم کی کوئی ہمدردی نہیں ہے۔ بی جے پی حکومت عوام کی جیب پر ڈاکہ ڈال رہی ہے ، کانگریس کے ضلع نائب صدر وریام خاں اورجنرل سکریٹری نیتا مظاہر حسن اور شہزاد عثمانی نے کہا کہ موجودہ حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرکے غریب کے منہ سے نوالہ چھیننے کا کام کیا ہے ۔ موجودہ سرکار میں مہنگائی ہونے کے سبب عوام میں چاروں طرف افراتفری کا شکار ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت عوام کی پریشانیوں کو دیکھتے ہوئے فوراً بجلی کی اضافی قیمتوں کو واپس لے ۔ اس موقع پر انور صدیقی، سعید انصاری، شمیم سعودی، لئیق انصاری، بجیندر شرما، محمد حماد، امریش، سبھاش چند، عبداللہ، ہمانش تیاگی ، گھنشیام، ریحان قریشی، ودود خاں، رمیش سینی، امیش تیاگی، راشد خان، محمد فیصل، سریتا، شکنتلا، ونود تیاگی، اجے کمار وغیرہ موجود رہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *