goa
گوا میں ایک بار پھر بڑا سیاسی اٹھا پٹک سامنے آ رہا ہے۔کانگریس پارٹی نے گوا میں حکومت بنانے کا دعوی پیش کیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق، کانگریس نے گوا کے گورنر کو خط لکھ کر کہا ہے کہ بی جے پی کی قیادت والی حکومت اقلیت میں ہے اور ریاست میں صدر راج لگانے کی کوشش غیر قانونی ہوگی جسے چیلنج کیا جائے گا۔کانگریس نے حکومت تشکیل کا دعوی پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم ریاست میں ممبران اسمبلی کی تعداد کے معاملے میں سب سے بڑی پارٹی ہیں اور ہمیں حکومت بنانے کا موقع ملنا چاہئے۔ کانگریس نے اپنے خط میں بی جے پی ممبر اسمبلی فرانسس ڈسوزا کی موت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے سے ہی اقلیت میں چل رہی حکومت کی حمایت اور کم ہو گئی ہے۔
WhatsApp-Image-2019-03-16-at-6.40.34-PM
گوا کانگریس نے اپنے خط میں لکھاکہ گوا کی حکومت اقلیت میں ہے اور کانگریس کو سب سے بڑی پارٹی کے طور پر حکومت تشکیل کے لئے مدعو کیا جانا چاہئے۔کانگریس نے گورنر سے کہا ہے کہ ایک بی جے پی ممبر اسمبلی کے انتقال کے بعد پاریکر حکومت اکثریت کھو چکی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here