چھتیس گڑھ میں کانگریس کو بڑا جھٹکا

Share Article
Ramdayal-Uike
چھتیس گڑھ اسمبلی الیکشنکیلئے تاریخ کا اعلان ہوتے ہی اپوزیشن پارٹی کانگریس کوبڑاجھٹکا لگاہے۔دراصل، چھتیس گڑھ ریاستی کانگریس کے ایگزیکٹیو صدر رام دیال اوئیکے نے آج پارٹی کو زبردست جھٹکا دیتے ہوئے بی جے پی میں شامل ہوگئے ہیں۔ ریاست کی پالی تانکھار سیٹ سے ممبر اسمبلی رام دیال اوئیکے نے آج یہاں صبح وزیراعلی ڈاکٹر رمن سنگھ کے ساتھ بی جے پی صدر امت شاہ کی موجودگی میں شامل ہوئے۔سی ایم من سنگھ نے ان کی بی جے پی میں شمولیت کا خیرمقدم کیا۔اس کے بعدرام دیال اوئیکے نے یہاں وزیراعلی ڈاکٹر سنگھ اور ریاستی بی جے پی صدر دھرم کوشک نیز دیگر سینئر لیڈروں کے ساتھ پریس کانفرنس کرکے بی جے پی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔

1998 میں مرواہی سیٹ سے بی جے پی کے ممبر اسمبلی رہنے والے اوئیکے نے چھتیس گڑھ کی تشکیل کے بعد اس وقت کے وزیراعلی اجیت جوگی کے ضمنی انتخابات میں میدان میں ہونے کے سبب اپنی سیٹ سے استعفیٰ دیکر کانگریس میں شامل ہوگئے تھے۔بہرکیف رام دیال کے بی جے پی جانے سے کانگریس کیلئے بڑا جھٹکامانا جارہاہے۔

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *