ہریانہ میں کانگریس کے پانچ امیدوار تقریباً طے، 15 اپریل تک کر سکتے ہیں امیدواروں کے ناموں کا اعلان

Share Article

 

کانگریس ہائی کمان نے ریاست کی پانچ سیٹوں پر اپنے امیدواروں کے نام تقریباً طے کر لئے ہیں۔اس کا اعلان 15 اپریل سے پہلے ہو سکتاہے۔ روہتک لوک سبھا حلقہ سے تین بار ایم پی رہے دیپیندر سنگھ ہڈا، بھیوانی مہندرگڑھ کانگریس کی سابق ایم پی شروتی چودھری، انبالہ ریزروسیٹ سے راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ کماری شیلجا اور سرسا ریزرو سیٹ سے ریاستی کانگریس صدر ڈاکٹر اشوک تنور کے ناموں پر کانگریس ہائی کمان نے اپنی مہر لگا دی ہے لیکن ابھی تک اعلان نہیں کیا ہے۔ وہیں کروکشیتر سے سابق ایم پی نوین جندل کا بھی کانگریس کی ٹکٹ پر الیکشن لڑنا طے مانا جا رہا ہے لیکن ان کی ہاں، نہ کے چکر میں پارٹی ابھی تک کروکشیتر سے کانگریس کے ممکنہ امیدوار کے نام کو فیصلہ نہیں کر پائی ہے۔

 

Image result for congress in haryana

 

سونی پت لوک سبھا حلقہ سے سابق وزیر اعلیٰ بھوپندر سنگھ ہڈا کا نام زور شور سے علاقوں میں اچھالا جا رہا ہے جبکہ خود بھوپندر سنگھ ہڈا لوک سبھا کا الیکشن لڑنے کے خواہش مند نہیں بتائے جا رہے ہیں۔ سیاسی حلقوں میں یہ بحث گرم ہے کہ اگر بھوپندر ہڈا خود سونی پت کے علاقے سے انتخابی میدان میں نہیں اترتے ہیں تو ان کے کسی رشتہ دار کو کانگریس کا ٹکٹ دے کر بی جے پی کو چیلنج کیا جائے۔ سیاسی علاقوں میں بھی بحث گرم ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ بھوپندر سنگھ ہڈا کی بیوی آشا ہڈا سونی پت سے کانگریس کی امیدوار طے ہو سکتی ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *