جھارکھنڈمہاگٹھ بندھن:سیٹیوں کی تقسیم کا فارمولہ طے،جانیں، کس کوکتنی سیٹیں

Share Article
rahul-hemant
تین ریاستوں میں اسمبلی الیکشن میں جیت کے بعد لوک سبھا الیکشن سے پہلے کانگریس صدر راہل گاندھی نے بھارتیہ جنتاپارٹی کوملک بھرمیں گھیرنے کیلئے حکمت عملی بنانی شروع کردی ہے۔سیاست کے ورلڈ کپ کافائنل یعنی لوک سبھا کاالیکشن جیتنا نہ صرف کانگریس کا ہدف ہے ،بلکہ حاشیے پرجاچکی پارٹی کیلئے خودکوثابت کرنے کابھی ایک بڑا ذریعہ مانا جارہاہے۔اسی ضمن میں کانگریس نے آج جھارکھنڈ میں مہاگٹھ بندھن کا اعلان کردیا۔اس کولیکر راہل گاندھی کی رہائش گاہ پرہوئی اہم میٹنگ میں جے ایم ایم لیڈر ہیمنت سورین سمیت ریاست کے کئی اہم سیاسداں شامل ہوئے۔
جھارکھنڈ کے کانگریس انچارج آرپی سنگھ نے گٹھ بندھن کا اعلان کیا۔بتادیں کہ جھارکھنڈ میں کل 14لوک سبھاسیٹیں ہیں۔ گٹھ بندھ کے اعلان کے مطابق کانگریس7، جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم)4،جھارکھنڈ وکاس مورچہ (جے وی ایم )2اورراشٹریہ جنتادل (آرجے ڈی) ایک سیٹ پرالیکشن لڑے گی۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *