’ہندی میڈیم 2‘سے صبا قمر کی ہوئی چھٹی تو کرینہ کپور نے لیا داخلہ 

Share Article

saba-qamar-karina-kapur

بالی ووڈ فلم ہندی میڈیم کے سیکوئل میں پاکستانی اداکارہ صبا قمر کے بجائے اداکارہ کرینہ کپور کو سائین کرلیا گیا ہے۔

پاکستان کی خوبرو اداکارہ صبا قمر نے اداکار عرفان خان کے ساتھ بالی ووڈ فلم ’ہندی میڈیم‘ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا، ان کی یہ فلم بہترین فلم کا ایوارڈ بھی اپنے نام کرچکی ہے جبکہ ہندی میڈیم کیسیکوئل ہندی میڈیم 2 میں صبا قمر کی جگہ کرینہ کپور کو کاسٹ کرلیا گیا ہے۔

ہندی میڈیم 2 میں بھی کرینہ کپور کے ساتھ عرفان خان مرکزی کردار ادا کریں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کینسر میں مبتلا اداکار عرفان خان کی علاج کے بعدیہ پہلی فلم ہوگی۔واضح رہے کہ گزشتہ برس عرفان خان پر یہ انکشاف ہوا تھا کہ وہ کو اینڈوکرائن نامی کینسرکا شکار ہیں، بعدازاں انہیں علاج کے لیے بیرونِ ملک جانا پڑا تھا۔

دوسری جانب اداکارہ کرینہ کپوررواں سال دو فلمیں ’تخت اور گڈنیوز‘ میں کام کرتی نظر آئیں گی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *