سلمان اور شیرا کے خلاف ممبئی پولیس نے درج کیا معاملہ، دونوں پر سنگین الزام

Share Article

salman-shera

سلمان خان اپنی فٹنس کو لے کر ہمیشہ سرخیوں میں رہتے ہیں۔ کبھی گھنٹوں جم میں پسینہ بہا کر، تو کبھی سڑک پر سائیکل چلا کر وہ خود کو فٹ رکھتے ہیں۔ سلمان خان گذشتہ روز پھر ممبئی کی سڑکوں پر سائیکل چلاتے نظر آئے۔ اب جب سلمان خان سڑکوں پر نظر آجائیں تو فینس کے ایکساٹمنٹ کا لیول کیا ہوگا، بتانے کی ضرورت نہیں ہے۔ لیکن اسی درمیان کچھ ایسا ہوا کہ سلمان کے خلاف تھانے میں معاملہ درج ہو گیا۔

ممبئی پولیس نے بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان اور ان کے باڈی گارڈ شیرا کے خلاف معاملہ درج کیا ہے۔یہ معاملہ ممبئی کے ڈی این نگر تھانے میں درج کیا گیا ہے۔ الزام ہے کہ سلمان اور ان کے باڈی گارڈ نے ایک شخص کے ساتھ مارپیٹ کی، جس کے بعد اس شخص نے تھانے میں آکر دونوں کے خلاف تحریری شکایت دی ہے۔اب ممبئی پولیس اس پورے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

کیا ہے معاملہ؟
سلمان کل ایک بار پھر سائیکل چلا رہے تھے۔ وہ ڈی این نگر علاقے سے گزر رہے تھے، بھائی جان کو دیکھ پھینس کی خوشی کا ٹھکانا نہیں تھا۔سائیکل چلاتے سلمان خان کی یہ تصاویر وائرل ہو چکی ہیں۔ بلیک شارٹس، بلیک گنجی اور جیکٹ میں سلمان خان کا کول(ٹھنڈا) لک دیکھنے کو ملا۔لیکن اسی درمیان ایک شخص ان کا ویڈیو بنانے لگا۔

 

View this post on Instagram

 

#salmankhan

A post shared by Chauthi Duniya (@chauthi_duniya) on

وہ شخص قریب ڈیڑھ گھنٹے سے انہیں فالو کر رہا تھا۔بس یہی بات سلمان کو پسند نہیں آئی، الزام ہے کی سلمان نے اس کا موبائل چھین کر پھینک دیا اور اپنے باڈی گارڈ کو شیرا کو اسے سبق سکھانے کو کہا۔ جس کے بعد شیرا نے اس شخص کی پٹائی کر دی۔اس کے بعد شکایت کنندہ نے تحریری طور پر شکایت دی ہے۔

سلمان کو سائیکل چلانے کا بیحد شوق ہے۔کل شوٹنگ کے لئے اپنے گھر سے سائیکل سے ہی نکلے تھے۔بالی ووڈ بھائی جان بالکل الگ انداز میں تھے۔سلمان خان نے سر پر ہیٹ پہنی تھی۔جو دبنگ خان کو اسپورٹی لک دے رہی تھی۔ اداکار کی سیکورٹی کے لئے ان کے آگے پیچھے موٹر سائیکل اور کار سے باڈی گارڈز چل رہے تھے۔سلمان خان فٹنس کے معاملے میں سبھی کے آئکن ہیں۔ وہ نوجوانوں کے آئیڈل ہیں۔

 

 

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *