سماجوادی پارٹی کے لیڈرمحمداعظم خاں کے خلاف ایف آئی آر

Share Article
azam-khan
سماج وادی پارٹی کے سینئرقدآورلیڈرمحمداعظم خاں کے خلاف لکھنؤ میں ایف آئی آردرج کی گئی ہے۔ اعظم خاں پرالزام ہے کہ انہوں نے شیعہ مذہبی پیشوامولانا سیدکلب جواد نقوی اورآرایس ایس کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کیاتھا۔سماج وادی پارٹی کے لیڈرپرایف آئی آر علامہ ضمیرنقوی نام کے شخص کی شکایت پردرج ہوئی ہے۔علامہ ضزیرنقوی نے الزام لگایاہے کہ سابق وزیرنے مولانا سیدکلب جواد نقوی اورآرایس ایس کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کیاتھاجس سے ان کی اور معاشرے کے جذبات مجروح ہوئی ہے۔
اعظم خان پرحضرت گنج کوتوالی میں دی گئی تحریری شکایت میں الزام لگایاگیاہے کہ اعظم خان نے مذہبی رہنما مولانا کلب جواد پرناپسندیدہ تبصرکئے ہیں۔ساتھ ہی الزام لگایاکہ اگست 2014میں سرکاری لیٹرہیڈاورمہرکاغلط استعمال کرکے شیعہ مذہبی رہنماکی توہین کی گئی۔فی الحال نقوی کی تحریرپرآئی پی سی کی دفعہ 500اور505کے تحت اعظم خان پرکیس درج کیاگیاہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *