الور آبروریزی معاملے میں کالج کے طالب علموں نے کی متاثرہ خاندان کو معاوضہ کا مطالبہ

Share Article

 

الور ضلع کے تھاناغازی میں دلت خاتون کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کیس جمعہ کو سرکاری آرٹ کالج طلبہ یونین نائب صدر پون مینا کی قیادت میں ضلع کلکٹر کو میمورنڈم سونپا۔طلبا نے متاثرہ خاندان کو 15 لاکھ روپے معاوضہ کا مطالبہ کیا۔

 

Image result for alwar rajasthan rape victim

طلبہ یونین نائب صدر پون مینا نے بتایا کہ الور میں دلت خاتون کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کے واقعہ سے پوری ریاست میں حکومت کے خلاف غم و غصہ زوروں پر ہے۔ کانگریس حکومت نے انتخابات کو دیکھتے ہوئے معاملے کو دبانے کی کوشش کی۔متاثرہ شوہر بیوی جب انصاف کی فریاد لگانے تھانے پہنچے تو ان کی کوئی سنوائی نہیں ہوئی، جبکہ قانون کا کام غریبوں کی حفاظت کرنا اورانہیں انصاف دلانے کاہے لیکن حکومت نے معاملے کو دبانے کی کوشش کی جس سے پوری ریاست میں غصہ زوروں پر ہے۔

 

Image result for alwar rape victim

 

آبروریزی کے ملزمین کوسخت سے سخت سزا اور مجرم افسران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ ساتھ ہی متاثرہ خاندان کو 15 لاکھ روپے معاوضہ اور خاندان کے ایک رکن کو سرکاری نوکری دینے کا مطالبہ کیا۔ طالب علم رہنما ونے راج سنگھ نے کہا کہ الور کے دردناک واقعہ میں انتظامیہ نے کسی قسم کی توجہ نہیں دی۔ کانگریس حکومت نے انتخابات میں نقصان ہونے کے خوف سے معاملے کو دبایا۔ غریب عوام پر حکومت کی طرف سے کسی قسم کی توجہ نہیں دینے سے ریاست کی قانون و انتظام درہم برہم ہو گیا ہے ۔ متاثرہ خاندان کو انصاف دلانے کے راجستھان کے عوام کو سڑکوں پر اترنے پر مجبور ہونا پڑے گا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *