غازی آباد پہنچنے پر وزیر اعلیٰ یوگی کا بی جے پی کارکنوں نے کیا خیر مقدم

Share Article

 

اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کاغازی آباد میں بی جے پی کارکنوں نے استقبال کیا۔ ‘راج تلک کی کرو تیاری، آ رہے ہیں بھگوادھاری’ کے نعرہ سے کارکنوں نے نعریلگائے ۔

 

وزیر اعلیٰ ہفتہ کی دوپہر 12 بجے سرکاری طیارے سے ہنڈن ائیر بیس پہنچے ۔ اس کے بعد وہ ہنڈن ایلیویٹیڈ روڈ کے راستے دہلی جا رہے تھے۔ صبح 11 بجے سے ہی بی جے پی کے کارکن وزیر اعلیٰ کے استقبال کے لئے ہنڈن ائیر بیس کے باہر جمع ہونے شروع ہو گئے تھے۔ ہنڈن ائیر بیس کے باہر تمام سڑکوں پر بی جے پی کے پرچم لگے تھے۔ 12 بجے کے قریب وزیر اعلیٰ کا قافلہ ائیر بیس سے باہر نکلا تو کرہیڑاروڈ پر ان کے انتظار میں کھڑے کارکنان استقبال کے لئے وزیر اعلیٰ کی گاڑی کے سامنے آ گئے۔ کارکنوں کو دیکھ قریب دو منٹ کے لئے وزیر اعلیٰ اپنی گاڑی سے باہر نکلے اور ہاتھ ہلا کر لوگوں کا استقبال قبول کرنے کے بعد چپ چاپ واپس گاڑی میں بیٹھ گئے۔

 

وزیر اعلیٰ براہ راست دہلی نکل گئے۔ ان کے ساتھ بی جے پی کے ریاستی صدر مہندر ناتھ پانڈے کے علاوہ نائب وزیر اعلیٰ دنیش شرما بھی تھے۔ حالانکہ گاڑی کے آگے کارکنوں کے اڑے رہنے سے گاڑی بڑی مشکل سے آگے بڑھ پا رہی تھی۔ جیسے تیسے وزیر اعلیٰ کی گاڑی رینگتے ہوئے نکلی۔ وزیر اعلیٰ کے نکل جانے کے بعد مقامی بی جے پی لیڈروں نے مورچہ سنبھالا اور کافی دیر تک ہنڈن ائیر بیس کے سامنے والے گول چکر پر جمع رہے۔ سیکورٹی کے نظام سنبھالنے کے لئے موقع پر ایس پی سٹی شلوک کمار اور اے ڈی ایم موجود رہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *