بکرم سنگھ مجیٹھیا کے بعد اب کجریوال نے گڈکری اورکپل سبل سے مانگی معافی

Share Article
Nitin-kejriwal-sibal
دہلی کے وزیراعلیٰ اروندکجریوال کے معافی مانگنے کا سلسلہ جاری ہے۔کجریوال نے اکالی دل لیڈربکرم سنگھ مجیٹھیاسے معافی مانگی تو عام آدمی پارٹی کی پنجاب یونٹ میں بوال ہوگیا۔یہ گھمسان ابھی رکا بھی نہیں تھا کہ اب کجریوال نے کچھ اورلیڈروں سے معافی مانگ لی ۔یعنی کجریوال نے اب ان لیڈروں سے معافی مانگنی شروع کردی ہے، جن پرانہو ں نے تقریروں اوربیانوں میں الزام لگائے تھے اورجنہوں نے ان کے خلاف عزت ہتک کے دعوے بھی کئے تھے۔
اس کڑی میں آج اروندکجریوال نے بی جے پی کے سابق قومی صدر اورمرکزی وزیر نتن گڈکری سے معافی مانگی ہے۔اس کے علاوہ کجریوال نے کانگریس لیڈر کپل سبل اوران کے بیٹے امیت سبل سے بھی معافی مانگی ہے۔
اروندکجریوال نے بی جے پی لیڈر نتن گڈکری کو16مارچ کوخط لکھا تھا ۔جس میں انہو ں نے لکھاہے ،’ہم دونوں الگ الگ جماعتوں میں ہیں۔میں نے اپنے بارے میں بغیر جانچ کئے کچھ الزام لگائے، جس سے آپ کوتکلیف ہوئی ہوگی،اس لئے آپ نے میرے خلاف عزت ہتک کا معاملہ دائر کیا۔مجھے آپ سے ذاتی طورپرکوئی دقت نہیں ہے، اسلئے میں آپ سے معافی مانگتاہوں‘۔نتن گڈکری کے عزت ہتک معاملے پرکورٹ میں عرضی بھی لگادی گئی ہے۔ گڈکری اورکجریوال نے پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں معاملے کوواپس لینے کی عرضی لگائی ہے۔ کجریوال نے گڈکری کو16مارچ کومعافی مانگتے ہوئے خط لکھا تھا، جس کے بعد کورٹ میں کیس واپس کرنے کی عرضی لگائی گئی ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں   چارہ گھوٹالے کے چوتھے معاملے میں لالویادوقصوروارقرار
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *