غازی آباد: تصادم میں انعامی بدمعاش گرفتار

Share Article

 

غازی آباد، اندراپورم پولیس نے بدھ دیررات میں وسندھرا علاقے میں ہوئے تصادم میں ایک بدماش کوزخمی حالت میں دبوچ لیا جبکہ اس کا ساتھی چکمہ دے کر فرار ہو گیا۔ کھیکڑا سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سابق ممبر اسمبلیروپ چودھری نے پولیس ٹیم کو 11 ہزار روپے کا چیک پیش کیا ہے۔

ایس پی سٹی منیش مشرا نے جمعرات کو بتایا کہ اندراپورم پولیس دیررات وسندھرا میں تہوار کے پیش نظر چیکنگ کر رہی تھی، تبھی ایک موٹر سائیکل پر سوار دو مشتبہ نوجوان آتے دکھائی دیے۔ پولیس نے انہیں رکنے کا اشارہ کیا لیکن وہ فائرنگ کرتے ہوئے بھاگنے لگے۔پولیس نے جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں بدمعاش شیوا رہائشی بلند شہر کو دبوچ لیا گیا۔وہ فی الحاللال کنواں تھانہ کوی نگر غازی آباد میں رہ رہا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ شیوا تھانہ اندراپورم میں لوٹ کے دو مقدمات میں مطلوب تھا۔ملزم پر 25 ہزار کے انعام کا اعلان تھا۔ پولیس نے اس کے پاس سے بغیر نمبر کی موٹر سائیکل، دو موبائل فون اور دیسی طمنچہ برآمد کیا ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *