کولکاتہ میں داعش کے چار دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

Share Article

 

کولکاتہ، ۔ مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتہ میں ایس ٹی ایف نے داعش کے چار دہشت گردوں کوگرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پیر کی شام یعنی 24 جون سے لے کر منگل کی صبح تک ہاوڑہ اور سیالدہ اسٹیشن کے ارد گرد چھاپہ ماری کرکے چار دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔ اس بارے میں ایس ٹی ایف کے ڈپٹی کمشنر شبھنکرسنہا سرکار نے منگل کی صبح اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں میں ایک مغربی بنگال کے بیربھوم ضلع کا اور تین بنگلہ دیش کا باشندہ ہے۔ شدت پسند گردربیع الاسلام (35) بیربھوم ضلع کے مترپور علاقے کے تحت نیاگرام کا رہنے والا ہے، جبکہ محمد شاہین عالم عرف الامین (23) بنگلہ دیش کیراج شاہی ضلع کے تحت راج رام پورکا رہنے والا ہے۔ ایک اورشدت پسند محمدضیاالرحمان (44) بنگلہ دیش کے نظام پور گاؤں کا رہنے والا ہے۔ چوتھاانتہا پسند منور رشید (33) بھی بنگلہ دیش کا رہنے والا ہے۔

 

ڈپٹی کمشنرشبھنکر نے بتایا کہ 24 جون کو مخبروں سے اطلاع ملی تھی کہ کولکاتہ میںداعش کے دہشت گرد گھس چکے ہیں۔ یہ بنگلہ دیش میں اپنی گرفتاری سے بچنے کے لئے سرحد پار کرکے یہاں آئے تھے۔ اس کے بعد فوری طور پر ایس ٹی ایف کی ٹیم پورے شہر میں پھیل گئی تھی۔ بعد میں سیالدہ ریلوے اسٹیشن کی پارکنگ کے علاقے میں دو مشتبہ افراد کی موجودگی کی خبر پر ایس ٹی ایف کی ٹیم نے انہیں پکڑ لیا۔ یہ دونوں ضیا الرحمن اور منور رشید تھے۔ تلاشی میں ان کے پاس سے تصاویر، ویڈیوز، میسج اور ادبی سے متعلق مواد برآمد ہوئے۔ ان دونوں سے شدید پوچھ گچھ شروع کی گئی تو پتہ چلا کہ باقی دو محمد شاہد عالم اور ربیع الاسلام ہاوڑہ اسٹیشن پہنچنے والے ہیں۔ ان اطلاع کے بعد منگل کی صبح ایس ٹی ایف کی ٹیم نے چھاپہ ماری کی اور ہاوڑہ اسٹیشن کے قریب سے ان دونوں کو بھی گرفتار کیا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *