چیف جسٹس رنجن گوگوئی نے اگلے چیف جسٹس کی تقرری کے لئے کارروائی شروع کر دی ہے۔ انہوں نے اگلے چیف جسٹس کے عہدے پر مقرر کرنے کے لئے سینئر جج جسٹس ایس اے بوبڈے کی تقرری کے لئے مرکزی حکومت کو خط لکھا ہے۔ روایت کے مطابق ریٹائر ہونے والے چیف جسٹس اپنی ریٹائرمنٹ سے ایک ماہ پہلے اگلے چیف جسٹس کی تقرری کی سفارش کرتے ہیں۔
چیف جسٹس رنجن گوگوئی 17 نومبر کو ریٹائر ہونے والے ہیں۔اسی لیے انہوں نے اپنے ریٹائرمنٹ سے ایک ماہ پہلے اگلے چیف جسٹس کی تقرری کے لئے سفارش مرکزی حکومت کے پاس بھیجی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here