طوفانی بلے باز کرس گیل نے تاریخ رقم کی،جان کر حیران رہ جائیں گے آپ

حال ہی میں ویسٹ انڈیز کے طوفانی بلے باز کرس گیل نے ریٹائرمنٹ کافیصلہ کیاتھا۔اس بات کی جانکاری ویسٹ انڈیزکرکٹ بورڈ نے ٹویٹ کرکے دی تھی۔ حالانکہ وہ یہ ریٹائرمنٹ اسی سال انگلینڈ میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ کے بعد کریں گے۔اس کے ساتھ ہی کریس گیل انٹرنیشنل ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر ہو جائیں گے۔لیکن قابل توجہ بات ہے کہ کریس گیل ریٹائرمنٹ سے قبل یعنی سیریزومیچوں میں شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔
دراصل،طوفانیبلے بازوچھکوں کے کنگ کرس گیل نے اپنے بلے کا منہ گویا کھول دیا ہے۔سنیچر کی رات چھکوں کی بارش کرکے انہوں نے تاریخ رقم کی۔ 39 سال کے گیل نے انگلینڈ کے خلاف گراس آئیلیٹ میں سیریز کے پانچویں اور آخری ون ڈے میچ میں 27 گیندوں میں 77 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی، جس میں ان کے 9 چھکے شامل رہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے سیریز میں تابڑ توڑ دھماکے کر اپنے ہی ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
دراصل، ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون ٹیم انگلینڈ کے خلاف 5 ون ڈے میچوں کی سیریز کے 4 اننگز میں انہوں نے کل 39 چھکے لگائے۔ کمال کی بات تو یہ ہے کہ کرکٹ کے کسی بھی فارمیٹ (ٹیسٹ /ون ڈے / T ۔20 انٹرنیشنل مرد یا عورت / انڈر 19) کی سیریز یا ٹورنامنٹ میں اب تک کسی کھلاڑی نے اتنے چھکے نہیں برسائے تھے۔
مزے کی بات ہے کہ گیل نے اپنا ہی ریکارڈ توڑا ہے۔ اس سے پہلے انہوں نے ورلڈ کپ ۔2015 کے 6 اننگز میں 26 چھکے لگائے تھے۔’ہٹ مین‘ روہت شرما نے 2013 میں آسٹریلیا کے خلاف 6 اننگز میں 23 چھکے اور وہ اس معاملے میں تیسرے نمبر پر ہیں۔
Latest posts by چوتھی دنیا (see all)
- افغانستان میں حکومت اور طالبان جھڑپوں کے فریق ہیں: اشرف غنی - December 10, 2019
- لیبیا میں فوجی بھیجنے کا فیصلہ ترکی خود کرے گا: اردغان - December 10, 2019
- غیر ملکی ملازمین کیلئے خوشخبری، کوئی نیا ٹیکس نہیں لگائے گا سعودی عرب - December 10, 2019