یوپی: ’چوکیدار‘ یوگی کے راج میں ’چوکیدار‘ کا دھاردار ہتھیار سے قتل

Share Article

chowkidar-yogi-aaditynath

بلرام پور: اترپردیش میں چوکیدار کے قتل سے ہڑکمپ مچ گیا ہے، ملک بھر میں چوکیداری کا خمار چڑھا ہوا ہے۔ جسے دیکھئے وہ ہی اپنے نام کے آگے چوکیدار کا ٹائٹل لگا رہا ہے۔ لیکن یوپی سے ایک چونکانے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔جس صوبے کا وزیر اعلی خود اپنے نام کے آگے ’چوکیدار‘ کا ٹائٹل لگا کے گھوم رہے ہیں اس ریاست میں ایک چوکیدار کا سرعام قتل یوگی کی چوکیداری پر سوال کھڑا کر دیتا ہے۔ یعنی جس ریاست میں خود چوکیدار محفوظ نہیں ہے عام آدمی وہاں کتنامحفوظ ہو سکتا ہے؟

تازہ واقعہ یوپی کے بلرام پور ضلع کا ہے۔ جہاں پولیس سپرنٹنڈنٹ کے دفتر کے پیچھے دیہات کوتوالی میں تعینات ایک چوکیدار کا دھاردار ہتھیار سے سر پر وار کر کے قتل کر دیا گیا۔پولیس نے جمعہ کو بتایا کہ دیہی کوتوالی میں تعینات چوکیدار شیو شنکر کشیپ(30) نیل کوٹھی اچلاپور کا باشندہ تھا۔
جمعرات دیر شام وہ گھر سے نکلا تھا۔ آج اس کی لاش پھلوریہ بائی پاس کے قریب پڑی ملی۔ پولیس کو خدشہ ہے کہ غیر قانونی تعلقات کی وجہ سے شیو شنکر کا قتل کیا گیا ہے۔ ایس پی انوراگ آریہ نے بتایا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔مقتول کے لواحقین کی تحریر پر مقدمہ درج کر معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *