چنمیانند پر جنسی استحصال کا الزام لگانے والی طالبہ کے اغوا کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچا

Share Article
Chinmayananda abducted accused of sexual abuse to a student on the case reached the Supreme Court

 

شاہ جہاں پور میںطالبہ کے اغوا کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا ہے۔ آج کچھ خواتین وکلاء نے سپریم کورٹ سے بی جے پی لیڈر چنمیانند پر جنسی استحصال کا الزام لگانے والی طالبہ کی گمشدگی کا مسئلہ اٹھایا اورعدالت سے معاملے پر نوٹس لینے کو کہا۔ شروع میں سپریم کورٹ نے ان سے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرنے کو کہا، بعد میں چیف جسٹس رنجن گوگوئی نے کہا کہ آپ کاغذات سونپ دیجئے۔ سماعت پر غور کیا جائے گا۔

وکلاء کا کہنا ہے کہ وہ نہیں چاہتے کہ ایک بار پھر اناؤ کیس کو دوہرایا جائے۔ اس معاملے میں کالج کے ڈائریکٹر اور سابق مرکزی وزیر داخلہ سوامی چنمیانند پر الزام ہے۔

قابل ذکر ہے کہ قانون کی تعلیم حاصل کرنے والی 23 سالہ طالبہ نے سوشل میڈیا پر جنسی استحصال سے متعلق ویڈیو پوسٹ کیا تھا۔ اس کے بعد وہ لڑکی گزشتہ 24 اگست سے غائب ہے۔ اسے لے کر سوامی چنمیانند کے خلاف اغوا اور مجرمانہ دھمکی دینے مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *